فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے ارجنٹینا کی ٹیم کا اعلان، لیونل میسی پر نظریں ہوں گی
بیونس آئرس، 29 مئی (ہ س)۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے دفاعی چیمپیئن ارجنٹینا نے اپنے 26 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ ہیڈ کوچ لیونل اسکالونی نے تجربہ کار اسٹار لیونل میسی کو بھی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ ورلڈ کپ 11 جون سے امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو میں شر
لیونل میسی


بیونس آئرس، 29 مئی (ہ س)۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے دفاعی چیمپیئن ارجنٹینا نے اپنے 26 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ ہیڈ کوچ لیونل اسکالونی نے تجربہ کار اسٹار لیونل میسی کو بھی ٹیم میں شامل کیا ہے۔

ورلڈ کپ 11 جون سے امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو میں شروع ہو گا۔ ارجنٹینا اپنی تیاریوں کے سلسلے میں 6 جون کو ہونڈوراس اور 9 جون کو آئس لینڈ کے خلاف دوستانہ میچ کھیلے گا۔ اس کے بعد ٹیم کینساس سٹی میں واقع اپنے بیس کیمپ پہنچے گی۔

ارجنٹینا کو گروپ جے میں رکھا گیا ہے۔ ٹیم اپنی مہم کا آغاز 16 جون کو الجزائر کے خلاف میچ سے کرے گی۔ اس کے بعد اس کا سامنا آسٹریا اور اردن سے ہو گا۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے ارجنٹینا کا اسکواڈ:

گول کیپرز: ایمیلیانو مارٹنیز، جیرونیمو رولی، جوآن موسو۔

ڈیفنڈرز: لیانڈرو بالیرڈی، نیکولس ٹیگلیافیکو، گونزالو مونٹیل، لیسانڈرو مارٹنیز، کرسٹین رومیرو، نیکولس اوٹامینڈی، فاکنڈو مدینا، ناہوئل مولینا۔

مڈ فیلڈرز: لیانڈرو پریڈیس، روڈریگو ڈی پال، ویلنٹن بارکو، جیوفانی لو سیلسو، ایکزیکوئل پالاسیوس، الیکسس میک الیسٹر، اینزو فرنانڈیز۔

فارورڈز: جولین الواریز، لیونل میسی، نیکولس گونزالیز، تھیاگو الماڈا، گیولیانو سیمیونی، نیکو پاز، لاوتارو مارٹنیز۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande