جیمیما اور یاستیکا کی دھماکے دار اننگز سے ہندوستان کی شاندار جیت، انگلینڈ کو پہلے ٹی 20 میں 38 رنوں سے ہرایا
چیلمسفورڈ، 29 مئی (ہ س)۔ ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے بلے بازی اور گیند بازی دونوں شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کو پہلے ٹی 20 مقابلے میں 38 رن سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔ ہندوستان نے ابتدائی جھ
وکٹ لینے کے بعد خوشی مناتی ہندوستانی کھلاڑی


چیلمسفورڈ، 29 مئی (ہ س)۔ ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے بلے بازی اور گیند بازی دونوں شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کو پہلے ٹی 20 مقابلے میں 38 رن سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔ ہندوستان نے ابتدائی جھٹکوں سے ابھرتے ہوئے 20 اوور میں 7 وکٹ پر 188 رن بنائے اور پھر انگلینڈ کو 8 وکٹ پر 150 رن تک محدود کر دیا۔

ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرنے اتری ہندوستانی ٹیم کا آغاز بیحد خراب رہا۔ انگلینڈ کی تیز گیند باز لورین بیل نے پہلے ہی اوور میں قائم مقام کپتان اسمرتی مندھانا اور شیفالی ورما کو آوٹ کر کے ہندوستان کو بڑا جھٹکا دیا۔

تاہم اس کے بعد یاستیکا بھاٹیا اور جیمیما روڈریگز نے تیز طرار بلے بازی کرتے ہوئے اننگز کو سنبھالا۔ انگلینڈ کی گیند باز ایزی وونگ کا ایک اوور ہندوستان کے لیے میچ کا رخ بدلنے والا ثابت ہوا، جس میں 27 رن بنے۔ یاستیکا نے شاندار نصف سنچری اسکور کی، جبکہ جیمیما نے جارحانہ انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے 69 رن کی بہترین اننگز کھیلی۔

دونوں بلے بازوں کے درمیان سنچری شراکت داری نے ہندوستان کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔ حالانکہ 14 ویں اوور میں دونوں کے جلدی جلدی آوٹ ہونے سے انگلینڈ نے واپسی کی کوشش کی، لیکن دیپتی شرما کی مفید مختصر اننگز نے ہندوستان کو 188 رن تک پہنچا دیا۔

189 رن کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری انگلینڈ کی شروعات بھی خراب رہی۔ کرانتی گوڑ اور اروندھتی ریڈی نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے ابتدائی جھٹکے دیے۔ انگلینڈ نے پاور پلے میں صرف 43 رن بنائے۔

ایمی جونز نے جدوجہد سے بھرپور بلے بازی کرتے ہوئے 32 گیندوں میں نصف سنچری بنائی اور ہیتھر نائٹ کے ساتھ شراکت داری کر کے انگلینڈ کو مقابلے میں بنائے رکھنے کی کوشش کی۔ لیکن ہندوستانی گیند بازوں نے مسلسل دباو برقرار رکھا۔

شری چرنی نے اہم شراکت داری توڑی، جبکہ نندنی شرما نے لگاتار دو گیندوں پر وکٹ لے کر انگلینڈ کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ آخری پانچ اووروں میں انگلینڈ صرف 30 رن ہی جوڑ سکیں اور ہندوستان نے مقابلہ آسانی سے اپنے نام کر لیا۔

مختصر اسکور:

ہندوستان: 20 اوور میں 188/7 (جیمیما روڈریگز 69، یاستیکا بھاٹیا 54، لورین بیل 3/34)

انگلینڈ: 20 اوور میں 150/8 (ایمی جونز 67، نندنی شرما 3/34، کرانتی گوڑ 2/24)

ہندوستان 38 رن سے کامیاب۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande