
نئی دہلی، 28 مئی (ہ س)۔
نائب صدر سی پی رادھا کرشنن 29 سے 31 مئی تک تین روزہ دورے پر کرناٹک، گوا اور کیرالہ جائیں گے۔
نائب صدر کے سکریٹریٹ نے بتایا کہ 29 مئی کو وہ بنگلورو میں آرٹ آف لیونگ فاو¿نڈیشن کی 45 ویں سالگرہ کی عالمی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ وہ اسی دن داونگیرے میں یونیورسٹی بی ڈی ٹی کالج آف انجینئرنگ کی پلاٹینم جبلی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔
اس کے بعد، 30 مئی کو، نائب صدر جمہوریہ پنجی میں گوا ریاستی دن کی تقریبات میں شرکت کریں گے اور بعد میں سی ایس آئی آر- نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوسین گرافی کا دورہ کریں گے۔
اپنے دورے کے آخری دن، 31 مئی کو نائب صدر جمہوریہ سری چھیتر دھرماستھلا منجوناتھ سوامی مندر کا دورہ کریں گے اور بیلتھنگڈی میں سری انڈسٹریل پارک کا افتتاح کریں گے۔ اس کے بعد وہ کیرالہ جائیں گے، جہاں وہ ملیالم روزنامہ دیپیکا کی 140 ویں یوم تاسیس کی تقریبات کا افتتاح کریں گے۔ اسی دن وہ کنور میں راجیہ سبھا ایم پی سی سدانندن ماسٹر کی طرف سے منعقد ایک نجی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔
ہندوستھانسماچا ر
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ