مرکزی وزیرِ کھیل ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ 29 سے 31 مئی تک شیلانگ کے دورے پر
نئی دہلی، 28 مئی (ہ س)۔ نوجوانوں اور کھیل کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ 29 سے 31 مئی تک ریاست میگھالیہ کے دارالحکومت شیلانگ کے تین روزہ دورے پر رہیں گے۔ اس دوران وہ نوجوانوں کے امور، کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور مرکزی حکومت کی سرپرستی می
مرکزی وزیرِ کھیل ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ 29 سے 31 مئی تک شیلانگ کے دورے پر


نئی دہلی، 28 مئی (ہ س)۔ نوجوانوں اور کھیل کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ 29 سے 31 مئی تک ریاست میگھالیہ کے دارالحکومت شیلانگ کے تین روزہ دورے پر رہیں گے۔ اس دوران وہ نوجوانوں کے امور، کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور مرکزی حکومت کی سرپرستی میں چلنے والی اسکیموں کے جائزے سے متعلق کئی پروگراموں میں شرکت کریں گے۔

دورے کے دوران ڈاکٹر مانڈویہ محکمۂ امورِ نوجوانان کی جانب سے منعقدہ “چنتن شِور” میں بھی شریک ہوں گے۔ اس موقع پر میگھالیہ کے وزیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان شاکلیئر وارجری سمیت کئی اعلیٰ افسران موجود رہیں گے۔

30 مئی کو مرکزی وزیر، میگھالیہ کے وزیرِ اعلیٰ کونراڈ کے. سنگما کے ساتھ شیلانگ میں ایک مربوط کثیر المقاصد اِنڈور اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کریں گے۔ تقریباً 132.9 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا یہ جدید کھیل کمپلیکس باسکٹ بال، بیڈمنٹن، والی بال سمیت کئی اِنڈور کھیلوں کے انعقاد کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس کمپلیکس کو قومی کھیلوں کے اہم مقامات میں سے ایک کے طور پر ترقی دی جا رہی ہے۔ اس میں کثیر المقاصد ہال، آڈیٹوریم، بینکوئٹ سہولیات اور دیگر جدید انتظامات بھی شامل ہوں گے۔

اسی دوران 39ویں قومی کھیل 2027 کے لیے میگھالیہ کے ساتھ میزبان ریاستی معاہدے پر بھی دستخط کیے جائیں گے۔ یہ پروگرام انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کے نمائندوں اور دیگر معزز شخصیات کی موجودگی میں منعقد ہوگا۔

ڈاکٹر مانڈویہ 39ویں قومی کھیل 2027 کی تیاریوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔ اس اجلاس میں میگھالیہ حکومت کے افسران اور شمال مشرقی ریاستوں کے نمائندوں کے ساتھ تفصیلی گفتگو اور پریزنٹیشنز پیش کی جائیں گی۔

اپنے دورے کے دوران مرکزی وزیر شیلانگ میں واقع اُمساولی کھیل کمپلیکس کا معائنہ بھی کریں گے۔ وہ یہاں تیراکی اور ٹینس کی سہولیات سمیت ریاست میں جاری کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے۔

31 مئی کو ڈاکٹر مانڈویہ “شمال مشرقی رابطہ سیتو” پہل کے تحت میگھالیہ کے ری-بھوی ضلع میں مرکزی حکومت کی سرپرستی والی اسکیموں کے نفاذ اور پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande