یونٹی کپ 2026: جمیکا سے ہندوستان کو شکست ، اب زمبابوے سے تیسرے مقام کا مقابلہ ہوگا
سیمی فائنل میں 2-0 سے شکست ملی، نوفال پی این اور ریکی شابونگ نے کیا ہندوستانی ٹیم کے لیے ڈیبیو لندن، 28 مئی (ہ س)۔ یونٹی کپ 2026 کے دوسرے سیمی فائنل میں ہندوستانی فٹ بال ٹیم کو بدھ کے روز جمیکا کے خلاف 2-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ’دی ویلی
ہندوستانی فٹ بال ٹیم


سیمی فائنل میں 2-0 سے شکست ملی، نوفال پی این اور ریکی شابونگ نے کیا ہندوستانی ٹیم کے لیے ڈیبیو

لندن، 28 مئی (ہ س)۔

یونٹی کپ 2026 کے دوسرے سیمی فائنل میں ہندوستانی فٹ بال ٹیم کو بدھ کے روز جمیکا کے خلاف 2-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ’دی ویلی اسٹیڈیم‘ میں کھیلے گئے مقابلے میں جمیکا کے اے کورٹنی کلارک اور کاہیم ڈکسن نے گول داغے۔

اس جیت کے ساتھ جمیکا نے فائنل میں جگہ بنا لی، جہاں اس کا سامنا نائیجیریا سے ہوگا۔ نائیجیریا نے پہلے سیمی فائنل میں زمبابوے کو 0-2 سے ہرایا تھا۔ وہیں ہندوستانی ٹیم اب 30 مئی کو تیسرے مقام کے مقابلے میں زمبابوے سے بھڑے گی۔

اس میچ میں ہندوستان کے لیے کئی کھلاڑیوں نے اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ نوفال پی این اور ریکی شابونگ نے سینئر قومی ٹیم کے لیے ڈیبیو کیا، جبکہ ایڈمنڈ لالرندیکا کو پہلی بار شروعاتی الیون میں موقع ملا۔

ہندوستان 2002 کے بعد پہلی بار برطانوی سرزمیں پر کوئی بین الاقوامی مقابلہ کھیل رہا تھا، لیکن ٹیم میچ میں شروعات سے ہی تال میل حاصل نہیں کر سکی۔

میچ کے آٹھویں منٹ میں جمیکا نے تیز جوابی حملہ کیا۔ ہندوستانی گول کیپر گرپریت سنگھ سندھو نے پہلے شاندار بچاو کیا، لیکن ہندوستانی دفاع گیند کو پوری طرح کلیئر نہیں کر سکا۔ کورٹنی کلارک نے ڈھیلی گیند پر قبضہ جماتے ہوئے شاندار شاٹ کے ذریعے گیند کو گول پوسٹ کے اوپری کونے میں پہنچا دیا۔

فیفا رینکنگ میں 71 ویں مقام پر موجود جمیکا نے اس کے بعد لگاتار جارحانہ کھیل جاری رکھا۔ 17 ویں منٹ میں کاہیم ڈکسن کے پاس برتری دگنی کرنے کا موقع تھا، لیکن گرپریت نے بہترین بچاو کر کے ہندوستان کو میچ میں بنائے رکھا۔

پہلے ہاف کے آخری حصے میں ہندوستان نے کچھ بہتر پاسنگ دکھائی، لیکن آخری تہائی حصے میں ٹیم کی کمی صاف نظر آئی۔ ریان ولیمز، لالیانزوالا چھانگتے اور ایڈمنڈ لالرندیکا اثر چھوڑنے میں ناکام رہے۔

ہاف ٹائم کے بعد ہندوستانی ٹیم زیادہ جارحانہ نظر آئی۔ 53 ویں منٹ میں ہندوستان کو برابری کا شاندار موقع ملا، جب جمیکا کے دفاع اور گول کیپر کی غلطی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے روشن نے رحیم علی کو پاس دیا۔ حالانکہ رحیم علی آف سائیڈ پائے گئے اور چھانگتے کا گول تسلیم نہیں کیا گیا۔

اس کے بعد ہندوستان نے میچ میں واپسی کی کوشش تیز کر دی۔ کوچ خالد جمیل کی ٹیم نے اونچی لائن پر کھیلتے ہوئے جمیکا پر دباو بنایا اور کچھ وقت کے لیے میچ کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا۔

جب ہندوستان واپسی کی طرف بڑھتا نظر آ رہا تھا، تبھی 78 ویں منٹ میں کاہیم ڈکسن نے شاندار انفرادی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کا دوسرا گول داغ دیا۔ انہوں نے باکس کے باہر سے شاندار موو بناتے ہوئے آکاش مشرا کو چکمہ دیا اور گیند کو گرپریت سنگھ سندھو کے پاس سے نکال کر گول میں پہنچا دیا۔

دوسرے گول کے بعد ہندوستانی ٹیم کا تال میل ٹوٹ گیا اور جمیکا نے آسانی سے مقابلہ ختم کرتے ہوئے فائنل میں جگہ پکی کر لی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande