
نئی دہلی، 28 مئی (ہ س)۔ راجستھان رائلز کے نوجوان بلے باز ویبھو سوریہ ونشی نے سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کے ایلیمینیٹر مقابلے میں بدھ کی رات دھماکہ خیز بلے بازی کرتے ہوئے اورینج کیپ اپنے نام کر لی۔ ان کی طوفانی اننگز نے راجستھان کو کوالیفائر 2 میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
ویبھو سوریہ ونشی نے میچ میں صرف 29 گیندوں پر 97 رنوں کی دھماکہ خیز اننگز کھیلی۔ اس دوران انہوں نے 12 چھکے لگائے اور ایک سیزن میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا۔
سوریہ ونشی سب سے تیز آئی پی ایل سنچری کے ریکارڈ کے بھی قریب پہنچ گئے تھے۔ یہ ریکارڈ فی الحال کرس گیل کے نام ہے، جنہوں نے 30 گیندوں میں سنچری بنایا تھا۔
اس شاندار اننگز کے ساتھ سوریا ونشی آئی پی ایل 2026 میں سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ ان کے نام اب 680 رن ہو گئے ہیں۔ انہوں نے گجرات ٹائٹنز کے بی سائی سدرشن کو پیچھے چھوڑا، جن کے کھاتے میں 652 رن ہیں۔
گجرات ٹائٹنز کے کپتان شبھمن گل تیسرے مقام پر برقرار ہیں۔ وہیں رائل چیلنجرز بنگلورو کے وراٹ کوہلی 600 رن کے ساتھ چھٹے مقام پر ہیں۔
راجستھان رائلز کے وکٹ کیپر بلے باز دھرو جریل نے بھی سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف 21 گیندوں پر 50 رن کی تیز ترار اننگز کھیلی۔ اس کارکردگی کے بعد وہ اس سیزن 508 رن کے ساتھ ٹیلبل میں 11 ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔
سن رائزرز حیدرآباد کے اسٹار بلے باز ہینرک کلاسن، ایشان کشن اور ابھشیک شرما نے بھی شاندار سیزن ختم کیا۔ کلاسن 624 رن کے ساتھ چوتھے، ایشان کشن 602 رن کے ساتھ پانچویں اور ابھشیک شرما 563 رن کے ساتھ آٹھویں مقام پر رہے۔
راجستھان رائلز کے تیز گیند باز جوفرا آرچر نے بھی پچھلے دو مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے پرپل کیپ کی دوڑ کو سنسنی خیز بنا دیا ہے۔
ممبئی انڈینز کے خلاف انہوں نے 17 رن دے کر 3 وکٹ لیے تھے، جبکہ سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف 58 رن دے کر 3 بڑے وکٹ حاصل کیے۔ خاص بات یہ رہی کہ انہوں نے ہینرک کلاسن، ایشان کشن اور ابھشیک شرما جیسے خطرناک بلے بازوں کو پاور پلے کے اندر آوٹ کیا۔
آرچر اب اس سیزن 24 وکٹ کے ساتھ پرپل کیپ کی دوڑ میں مضبوطی سے بنے ہوئے ہیں۔
حالانکہ ان سے آگے ابھی دو گیند باز موجود ہیں — رائل چیلنجرز بنگلورو کے بھونیشور کمار اور گجرات ٹائٹنز کے کگیسو ربادا، جن کے نام 26-26 وکٹ ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن