سعودی عرب میں حج ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے دس افراد گرفتار
ریاض،28مئی (ہ س)۔سعودی عرن کی وزارت داخلہ نے مکہ مکرمہ کے داخلی راستوں پر پانچ غیر ملکیوں اور پانچ شہریوں کو گرفٍتار کیا ہے جنہوں نے بغیر اجازت نامہ حج کرنے کی کوشش کرنے والے چونتیس افراد کو لے جا کر حج کے قوانین اور ہدایات کی خلاف ورزی کی تھی۔وزار
سعودی عرب میں حج ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے دس افراد گرفتار


ریاض،28مئی (ہ س)۔سعودی عرن کی وزارت داخلہ نے مکہ مکرمہ کے داخلی راستوں پر پانچ غیر ملکیوں اور پانچ شہریوں کو گرفٍتار کیا ہے جنہوں نے بغیر اجازت نامہ حج کرنے کی کوشش کرنے والے چونتیس افراد کو لے جا کر حج کے قوانین اور ہدایات کی خلاف ورزی کی تھی۔وزارت داخلہ نے سیزنل ایڈمنسٹریٹو کمیٹیوں کے ذریعے انتظامی فیصلے جاری کیے ہیں جن میں غیر قانونی طور پر لے جانے والے ٹرانسپورٹرز اور اس خلاف ورزی سے تعلق رکھنے والے افراد کے خلاف ایک لاکھ ریال تک کے مالی جرمانے، قید، ان کی تشہیر، اور بغیر اجازت نامہ حج کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف بیس ہزار ریال تک کے مالی جرمانے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ سزا کاٹنے کے بعد غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے اور ان کے دس سال تک مملکت میں داخلے پر پابندی لگانے سمیت خلاف ورزی کرنے والوں کو لے جانے کے لیے استعمال ہونے والی گاڑیوں کو عدالتی طور پر ضبط کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔وزارت داخلہ نے تمام شہریوں اور غیر ملکیوں سے گذارش کی ہے کہ وہ حج کے قوانین اور ہدایات کی پابندی اور پاسداری کریں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande