لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے پارلیمنٹ ہاوس میں ویر ساورکر کو خراج عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، 28 مئی (ہ س)۔ لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے جمعرات کو مجاہد آزادی ویر ونائک دامودر ساورکر کو ان کی یوم پیدائش پر ایوان دستور کے سنٹرل ہال میں ان کی تصویر پر گلہائے عقیدت نچھاورکرکے خراج عقیدت پیش کیا۔ کئی مرکزی وزراء، ارکان پارلیمنٹ اور
ساورکر


نئی دہلی، 28 مئی (ہ س)۔ لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے جمعرات کو مجاہد آزادی ویر ونائک دامودر ساورکر کو ان کی یوم پیدائش پر ایوان دستور کے سنٹرل ہال میں ان کی تصویر پر گلہائے عقیدت نچھاورکرکے خراج عقیدت پیش کیا۔ کئی مرکزی وزراء، ارکان پارلیمنٹ اور سابق ارکان پارلیمنٹ نے بھی اس موقع پر ویر ساورکر کو خراج عقیدت پیش کیا۔

مرکزی وزیر صحت اور خاندانی بہبود اور کیمیکل اور کھاد جے پی نڈا، پارلیمانی امور اور اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو، قانون و انصاف اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ارجن رام میگھوال اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر نتن نوین سمیت کئی معززین نے اس پروگرام میں شرکت کی۔

ایوانِ دستور کے سنٹرل ہال میں نصب مجاہدآزادی ویر وی ڈی ساورکرکی تصویر کو مشہور آرٹسٹ چندر کلا کمار کدم نے بنایا تھا۔ اس تصویر کی سرکاری طور پر نقاب کشائی 26 فروری 2003 کو اس وقت کے صدر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام نے کی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ مجاہدآزادی ویر ونائک دامودر ساورکر، جو ویر ساورکر کے نام سے مشہور ہیں، 28 مئی 1883 کو پیدا ہوئے تھے۔ وہ ہندوستان کی تحریک آزادی کے ایک ممتاز انقلابی، شاعر، ادیب اور سماجی مصلح تھے۔ انہوں نے برطانوی راج کے خلاف جدوجہد آزادی میں کلیدی کردار ادا کیا اور نوجوانوں کو حب الوطنی اور انقلابی سرگرمیوں کی طرف راغب کیا۔

ویر ساورکر نے جزائر انڈمان اور نکوبار کی سیلولر جیل میں اپنی سخت قید کے دوران بے مثال ہمت اور عزم کا مظاہرہ کیا۔ سماجی اصلاح اور جدید ہندوستان کی تشکیل کے حامی، ساورکر نے عقلیت پسندی، سماجی برائیوں کے خاتمے اور خود انحصار ہندوستان کے وژن کو فروغ دیا۔

ان کی زندگی اور افکار آج بھی حب الوطنی، جرات اور سماجی اصلاح کی تحریک دیتے ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande