
شائقین 1993 کی سپر ہٹ فلم کھل نائک کے سیکوئل کھل نائک ریٹرنس کے لیے پرجوش ہیں۔ اس فلم کا حال ہی میں اعلان کیا گیا تھا اور بتایا گیا تھا کہ سنجے دت اپنے مشہور کردار، بلو بلرام کے طور پر واپس آئیں گے۔ تاہم، اب اس پروجیکٹ کے حوالے سے اہم خبر سامنے آئی ہے: ہدایت کار راجکمار سنتوشی نے فلم کی ہدایت کاری سے انکار کر دیا ہے۔
مبینہ طور پر راجکمار سنتوشی اس وقت سنی دیول کے ساتھ اپنی فلم ”لاہور 1947“ میں مصروف ہیں۔ وہ کچھ نئے اسکرپٹ پر بھی کام کر رہے ہیں جو وہ سنی دیول اور عامر خان کو پیش کرنا چاہتے ہیں۔ اپنے مصروف شیڈول کے باعث انہوں نے ’کھل نائیک ریٹرنس‘ سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے۔ تاہم سنتوشی نے فلم کے ٹیزر اور سنجے دت کے لک کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں سنجے کی اسکرین پر موجودگی کافی متاثر کن لگی۔
راجکمار سنتوشی کے جانے کے بعد سنجے دت اب فلم کے لیے نئے ہدایت کار کی تلاش میں ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ”کھل نائک ریٹرنس“ میں بلو بلرام کے کردار کو پہلے سے زیادہ ڈارک اورانٹینس انداز میں پیش کیا جائے گا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اصل فلم کے ہدایت کار سبھاش گھئی بھی سیکوئل کی ہدایت کاری نہیں کریں گے۔ شائقین کو اب اس انتہائی متوقع فلم کے لیے نئے ہدایت کار کے اعلان کا انتظار ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی