جنوبی لبنان کے شہر صور پر اسرائیل کے حملوں میں شدت
بیروت،28مئی (ہ س)۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جمعرات کے روز سے جنوبی لبنان کے شہر صور اور اس کے گرد و نواح میں اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے انفراسٹرکچر کو نشانے پر لے رکھا ہے، اس سے قبل شہریوں کو علاقے سے انخلا کی وارننگ جاری کی گئی تھی۔اپنے ب
جنوبی لبنان کے شہر صور پر اسرائیل کے حملوں میں شدت


بیروت،28مئی (ہ س)۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جمعرات کے روز سے جنوبی لبنان کے شہر صور اور اس کے گرد و نواح میں اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے انفراسٹرکچر کو نشانے پر لے رکھا ہے، اس سے قبل شہریوں کو علاقے سے انخلا کی وارننگ جاری کی گئی تھی۔اپنے بیان میں اسرائیلی فوج نے کہا کہ وہ حزب اللہ کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرنے پر مجبور ہے۔ فوج نے یہ بھی کہا کہ بعض عمارتوں کے اطراف رہنے والے افراد اس علاقے کو چھوڑ کر دریائے زہرانی کے شمال کی جانب منتقل ہو جائیں۔

لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق جمعرات کی صبح اسرائیل نے دو بار فضائی حملے کیے اور شہر صور اور اس کے مشرق میں ایک علاقے کو نشانہ بنایا۔ ان حملوں میں ایک عمارت کو نقصان پہنچا اور شہر میں کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔

بعد ازاں اسرائیلی فوج نے ٹیلیگرام پر جاری ایک اور بیان میں کہا کہ اس نے صور کے علاقے میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔دوسری جانب لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق جمعرات کی صبح اسرائیل نے شہر صور اور اس کے مشرقی علاقوں میں دو الگ الگ حملے کیے۔ ان حملوں کے نتیجے میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا گیا، جس سے علاقے میں آگ بھڑک اٹھی۔دریں اثنا اسرائیلی فوج نے جمعرات کے روز اپنے اعلان میں بتایا ہے کہ لبنانی سرحد کے قریب حزب اللہ کے ایک ڈرون طیارے کے حملے میں بدھ کے روز ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گیا، جس کے بعد امسال مارچ کے آغاز سے اب تک مارے جانے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 24 ہو گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande