بی جے پی نے چار ریاستوں میں ریاستی صدور کو تبدیل کیا، ہرش ملہوترا نے دہلی کی ذمہ داری سنبھالی
نئی دہلی، 28 مئی (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جمعرات کو ایک بڑا تنظیمی ردوبدل کیا، دہلی، ہریانہ، پنجاب اور تریپورہ میں نئے ریاستی صدور کی تقرری کی۔ پارٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک سرکاری بیان کے مطابق تمام تقرریاں فوری طور پر نافذ العمل ہی
تبدیل


نئی دہلی، 28 مئی (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جمعرات کو ایک بڑا تنظیمی ردوبدل کیا، دہلی، ہریانہ، پنجاب اور تریپورہ میں نئے ریاستی صدور کی تقرری کی۔ پارٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک سرکاری بیان کے مطابق تمام تقرریاں فوری طور پر نافذ العمل ہیں۔

بی جے پی نے مرکزی وزیر مملکت ہرش ملہوترا کو دہلی میں نیا ریاستی صدر مقرر کیا ہے۔ ہریانہ میں خواتین لیڈر ارچنا گپتا کو ریاستی صدر مقرر کیا گیا ہے۔

اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کو ذہن میں رکھتے ہوئے بی جے پی نے پنجاب میں بھی تنظیمی تبدیلیاں کی ہیں۔ پارٹی نے پنجاب بی جے پی کی قیادت کیول سنگھ ڈھلوں کو سونپ دی ہے۔ اس کے علاوہ ایم ایل اے ابھیشیک دیبرائے کو تریپورہ میں ریاستی صدر مقرر کیا گیا ہے۔

بی جے پی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کے قومی صدر نتن نوین نے ان تقرریوں کو منظوری دے دی ہے۔ پارٹی قیادت کا خیال ہے کہ نئے ریاستی صدور تنظیم کو مضبوط بنانے اور آئندہ انتخابات میں بہتر کارکردگی کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande