تاریخ کے آئینے میں 29 مئی: جب انسان نے دنیا کی سب سے اونچی چوٹی ایوریسٹ پر پہلی بار کامیابی کا پرچم لہرایا
ملک اور دنیا کی تاریخ میں 29 مئی کی تاریخ خصوصی اہمیت رکھتی ہے۔ اسی دن سال 1953 میں انسانی تاریخ کی ایک بڑی کامیابی درج ہوئی تھی، جب دو کوہ پیماوں نے دنیا کی سب سے اونچی چوٹی ماونٹ ایوریسٹ پر پہلی بار کامیابی سے پہنچ کر تاریخ رقم کی تھی۔ اس دن
علامتی تصویر


ملک اور دنیا کی تاریخ میں 29 مئی کی تاریخ خصوصی اہمیت رکھتی ہے۔ اسی دن سال 1953 میں انسانی تاریخ کی ایک بڑی کامیابی درج ہوئی تھی، جب دو کوہ پیماوں نے دنیا کی سب سے اونچی چوٹی ماونٹ ایوریسٹ پر پہلی بار کامیابی سے پہنچ کر تاریخ رقم کی تھی۔

اس دن نیوزی لینڈ کے کوہ پیما ایڈمنڈ ہلیری اور نیپال کے مشہور شیرپا تینزنگ نورگے نے برف سے ڈھکی دشوار گزار اور چیلنجنگ ماونٹ ایوریسٹ کی چوٹی پر پہنچنے کا ناممکن سمجھا جانے والا خواب سچ کر دکھایا تھا۔

اس وقت ایوریسٹ کی چڑھائی کو دنیا کے سب سے کٹھن چیلنجوں میں سے ایک مانا جاتا تھا۔ سخت موسم، کم آکسیجن اور پُرخطر راستوں کے باوجود دونوں کوہ پیماوں نے ہمت، صبر اور پختہ ارادے کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔

اس تاریخی کامیابی کے بعد ایڈمنڈ ہلیری کو برطانیہ کی اس وقت کی ملکہ کی جانب سے ’نائٹ‘ کے خطاب سے نوازا گیا تھا۔ وہیں تینزنگ نورگے بھی دنیا بھر میں ہمت اور حوصلے کی علامت بن کر ابھرے۔

دیگر اہم واقعات:

1658- ساموگڑھ کی لڑائی میں اورنگزیب نے دارا شکوہ کو شکست دی اور دہلی کے تخت پر قبضہ کیا۔

1922- ایکواڈور کو آزادی ملی۔

1947- انڈین اسٹینڈرڈ انسٹی ٹیوٹ کا قیام۔

1968- دارا سنگھ نے پہلوانی میں ورلڈ چیمپیئن شپ پر قبضہ کیا۔

1970- سوویت یونین نے زیرِ زمین جوہری تجربہ کیا۔

1985- یورپی فٹ بال کپ کے دوران دو ٹیموں کے حامیوں کے درمیان ہوئی جھڑپ میں 39 لوگوں کی موت ہو گئی۔

1987- ہندوستان کے سابق وزیراعظم چودھری چرن سنگھ کا انتقال۔

1988- پاکستان کے صدر ضیاء الحق نے حکومت کو برطرف کر کے پارلیمنٹ کو تحلیل کیا۔

1990- بورس یلسن سوویت یونین کے صدر منتخب ہوئے۔

1990- جنوبی امریکی ملک پیرو میں خوفناک زلزلہ آیا۔

1999- نائیجیریا میں سویلین اقتدار کا قیام۔

1999- ’ڈسکوری‘ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے جڑا۔ وہ یہ کامیابی حاصل کرنے والا پہلا خلائی جہاز تھا۔

2003- برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر عراق کے تعمیرِ نو کے کاموں کا جائزہ لینے کے لیے بصرہ پہنچے۔

2004- میانمار میں گردابی طوفان نے 140 لوگوں کی جان لی۔ پاکستان نے جوہری سائنسدان عبدالقدیر خان پر لگائی گئی پابندیوں میں ڈھیل دی۔

2007- جاپان کی ریو موری مس یونیورس 2007 بنیں۔

2008- بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر بی ایس یدیورپا نے کرناٹک کے وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔

2008- انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ مائی اسپیس کے ساتھ ای میل سے متعلق معاہدہ کیا۔

2008- نیپالی حکومت نے بادشاہت کا خاتمہ کر کے جمہوریہ کا اعلان کرتے ہوئے شاہی محلات سمیت ملک کے تمام حصوں سے بادشاہت کی تمام علامتیں ہٹا کر قومی پرچم کو منظوری دی۔

2010- امریکہ اور ہندوستان کے درمیان ستمبر 2008 میں ہوئے 123 معاہدے میں چھوڑ دیے گئے جوہری ایندھن کی ری پروسیسنگ کے پہلو پر امریکی انتظامیہ نے رضامندی کا اعلان کیا۔

2010- ہندوستان کی صدر جمہوریہ پرتیبھا پاٹل نے ہینان صوبے کے لوویانگ میں پہلی صدی کے قدیم وائٹ ہارس مندر کمپلیکس میں ہندوستانی طرز پر تعمیر شدہ ایک بدھ مندر کا افتتاح کیا۔ ہندوستان کی جانب سے تعمیر کردہ اس مندر پر قریب 18 کروڑ روپے کی لاگت آئی تھی، جس کی تعمیر میں 3 برس لگے۔

2015- ہندوستان کے تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں شدید گرمی کا قہر، 1800 لوگوں کی موت۔

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande