
نئی دہلی، 28مئی(ہ س)۔ تمل ناڈو کے وزیر اعلی سی جوزف وجے وزیر اعلی بننے کے بعد اپنے پہلے دورے پر بدھ ( 27مئی) کو دہلی پہنچے۔ اس دوران انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن سے ملاقات کی۔ اس کے بعد وہ آج صبح واپس چنئی روانہ ہوئے۔ سونیا گاندھی، راہل گاندھی، کانگریس صدر کھڑگے سمیت کانگریس کے کسی بھی رہنما سے ان کے دہلی کے پہلے دورے میں ملاقات نہ کرنے پر سوالات اٹھائے گئے تھے۔ قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے راجیہ سبھا کے رکن ایم کرسٹوفر تلک نے کہا کہ کانگریس قیادت کرناٹک اور جھارکھنڈ کے مسائل میں مصروف ہے۔ وزیر اعلیٰ وجے جلد ہی دوبارہ دہلی میں ہوں گے اور اس وقت کانگریس کے رہنماو¿ں سے ملاقات کریں گے۔
نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ایم کرسٹوفر تلک نے کہا کہ تمل ناڈو کے وزیر اعلی وجے کا دہلی کا دورہ خالصتا سرکاری تھا اور کانگریس رہنماو¿ں کے مصروف شیڈول کی وجہ سے میٹنگ ملتوی کر دی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وجے نے وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد واپس آنے کا فیصلہ کیا اور اپنے اگلے دورے کے دوران راہل گاندھی اور سونیا گاندھی سے ضرور ملاقات کریں گے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan