تعلیم کی وزارت بدانتظامی کا اڈہ بن گئی ہے: کانگریس
نئی دہلی، 28 مئی (ہ س)۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری (مواصلات) جئے رام رمیش نے مرکزی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی پر مسلسل انتخابی شکستوں سے متعلق بیان پر جوابی حملہ کیا ہے۔ رمیش نے کہا کہ اس طرح کے بیانات ہی
تعلیم کی وزارت بدانتظامی کا اڈہ بن گئی ہے: کانگریس


نئی دہلی، 28 مئی (ہ س)۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری (مواصلات) جئے رام رمیش نے مرکزی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی پر مسلسل انتخابی شکستوں سے متعلق بیان پر جوابی حملہ کیا ہے۔ رمیش نے کہا کہ اس طرح کے بیانات ہی ان کی پہچان بن چکے ہیں، جبکہ انہوں نے لاکھوں طلبہ میں مایوسی پیدا کی اور بطور وزیر مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئے ہیں۔

رمیش نے جمعرات کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر الزام لگایا کہ پردھان نے نہ صرف پارلیمانی قائمہ کمیٹی کے وقار کو ٹھیس پہنچائی بلکہ اب اپوزیشن لیڈر پر بھی حملہ آور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارتِ تعلیم بدانتظامی کا اڈہ بن چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کی 2024 کی ناکامی کے باوجود حکومت نے پردھان کو بچائے رکھا، جبکہ نیٹ اور سی بی ایس ای تنازعات کی ذمہ داری بھی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

اس سے قبل دھرمیندر پردھان نے سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کے افسران کے ساتھ اعلیٰ سطحی میٹنگ کے بعد صحافیوں سے کہا تھا کہ راہل گاندھی انتخابی شکست کی مایوسی میں ملک کی سائنسی ترقی کی مخالفت کر رہے ہیں۔ پردھان نے طلبہ کو یقین دلایا کہ اس نظام میں پیش آنے والی کسی بھی پریشانی کی ذمہ داری وہ خود لیتے ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اگر کسی بھی قسم کی بے ضابطگی پائی گئی تو کسی کو بھی بخشا نہیں جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande