
نئی دہلی، 28 مئی (ہ س)۔ دہلی-این سی آر میں کمیشن فار ایئرکوالیٹی مینجمینٹ (سی اے کیو ایم) نے بڑھتی ہوئی آلودگی کو روکنے کے لئے غازی آباد میں ایک خصوصی معائنہ مہم شروع کی ہے۔ اس مہم کے ایک حصے کے طور پر، کمیشن نے ڈسٹ کنٹرول کے معیارات کو سختی سے نافذ کرنے اور ان کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ اس کام کے لیے دس فلائنگ اسکواڈز تعینات کیے گئے ہیں۔
سی اے کیو ایمکے مطابق، کمیشن نے ہوا کے معیار کو بہتر بنانے اور قواعد و ضوابط کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے ایک خصوصی حکمت عملی تیار کی ہے۔ اس حکمت عملی کے تحت غازی آباد میونسپل کارپوریشن کی حدودمیں آنے والی مختلف بڑی سڑکوں اور علاقوں کا معائنہ کرنے کے لیے 10 خصوصی فلائنگ اسکواڈز کو تعینات کیا گیا ہے۔
کمیشن نے کہا، دھول کو کم کرنے کے لیے تجویز کردہ اقدامات کو نافذ کرنے میں متعلقہ حکام کی طرف سے کسی بھی قسم کی کوتاہی یا لاپرواہی کو بہت سنجیدگی سےلیا جائے گا۔ مزید برآں، 'آپریشن کلین ایئر' کے تحت معائنہ مہم دہلی-این سی آر میں فضائی آلودگی کے ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی کرنے اور مقامی ذرائع کی آلودگی کو کم کرنے کی کوشش جاری رہے گی۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی