
نینیتال، 27 مئی (ہ س)۔ اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے بقرعید کے موقع پر نینی تال کے ڈی ایس اے گراونڈ میں نماز ادا کرنے پر پابندی کے ضلع انتظامیہ کے حکم پر روک لگا دی ہے۔ ایک عرضی کی سماعت کے بعد عدالت نے ڈی ایس اے گراونڈ میں صبح 9 بجے سے 10 بجے تک عید کی نماز ادا کرنے کی اجازت دے دی، بدھ کو جسٹس پنکج پروہت کی سنگل بنچ کے سامنے اس کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کے مطابق انجمن اسلامیہ نینی تال نے ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ ضلعی انتظامیہ نے عید کے موقع پر ڈی ایس اے کھیل کے میدان میں عوام کی عید کی نماز پر پابندی کا حکم جاری کیا ہے۔ انجمن اسلامیہ نے مسلم کمیونٹی کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کے اس حکم کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ۔ سماعت کے بعد عدالت نے ضلعی انتظامیہ کا نماز پر پابندی کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے ڈی ایس اے گراو¿نڈ میں نماز ادا کرنے کی اجازت دے دی۔
قابل ذکر ہے کہ کل عید کی تیاریوں کے سلسلے میں مالیتال کوتوالی میں منعقدہ امن کمیٹی کے اجلاس میں انجمن اسلامیہ کے عہدیداروں نے انتظامیہ اور پولیس حکام سے مطالبہ کیا تھا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی ڈی ایس اے گراو¿نڈ میں اجتماعی نماز ادا کرنے کی اجازت دی جائے۔ اس پر ایس ڈی ایم نے کہا کہ متعلقہ محکموں سے این او سی مل گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ ڈی ایس اے گراو¿نڈ کھیلوں کی سرگرمیوں اور مقابلوں کے لیے مختص ہے، اس لیے وہاں مذہبی تقریب کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ درخواست میں کہا گیا کہ پہلے ڈی ایس اے کے جنرل سکریٹری کی جانب سے اجازت دینے کا خط جاری کیا گیا تھا لیکن بعد میں دوسرا حکم جاری کرکے اجازت منسوخ کردی گئی۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی