جموں۔سرینگر قومی شاہراہ پر ٹینکر نے اسکوٹی کو ٹکر ماری، نوجوان جاں بحق
جموں۔سرینگر قومی شاہراہ پر ٹینکر نے اسکوٹی کو ٹکر ماری، نوجوان جاں بحق جموں، 27 مئی (ہ س)۔ جموں۔سرینگر قومی شاہراہ پر خونی نالہ کے قریب بدھ کی دوپہر ایک دلخراش سڑک حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار ٹینکر نے
Accident


جموں۔سرینگر قومی شاہراہ پر ٹینکر نے اسکوٹی کو ٹکر ماری، نوجوان جاں بحق

جموں، 27 مئی (ہ س)۔ جموں۔سرینگر قومی شاہراہ پر خونی نالہ کے قریب بدھ کی دوپہر ایک دلخراش سڑک حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار ٹینکر نے اسکوٹی کو زور دار ٹکر مار دی۔ مہلوک کی شناخت لیاقت احمد گجر ولد محمد یوسف گوجر ساکن گجر بستی خونی نالہ کے طور پر کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹکر کے بعد اسکوٹی شاہراہ سے پھسل کر سینکڑوں میٹر گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں لیاقت احمد گوجر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ہمالین کیو آر ٹی رامسو اور کیو آر ٹی رامبن کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔

دشوار گزار علاقے کے باعث لاش کو کھائی سے نکالنے میں کافی مشکلات پیش آئیں، تاہم طویل کوششوں کے بعد لاش کو برآمد کر لیا گیا۔ادھر رامسو پولیس نے ٹینکر ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande