سید حامد سینئر سیکنڈری اسکول میں یوگ سے متعلق بیداری سرگرمیوں کا اہتمام
علی گڑھ, 27 مئی (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سید حامد سینئر سیکنڈری اسکول میں جسمانی فٹنس، ذہنی سکون اور صحت مند طرزِ زندگی کے فروغ کے لیے یوگ کی اہمیت پر مبنی مختلف آگہی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا، جس میں طلبہ، اساتذہ اور عملے کے اراکین نے ج
سید حامد اسکول یوگ پریکٹس


علی گڑھ, 27 مئی (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سید حامد سینئر سیکنڈری اسکول میں جسمانی فٹنس، ذہنی سکون اور صحت مند طرزِ زندگی کے فروغ کے لیے یوگ کی اہمیت پر مبنی مختلف آگہی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا، جس میں طلبہ، اساتذہ اور عملے کے اراکین نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ ان سرگرمیوں کا انعقاد فزیکل ہیلتھ ایجوکیشن کے اساتذہ کے تعاون سے کیا گیا۔

قائم مقام پرنسپل مسٹر صباح الدین نے طلبہ کے جوش و جذبے کو سراہتے ہوئے مجموعی صحت، ذہنی سکون اور متوازن طرزِ زندگی کے لیے یوگ کی اہمیت پر زور دیا۔ ڈاکٹر نوشاد نجیب، مسز عائشہ عمران، مسز زینب ارجمند وسیم، مسز نگہت خانم، مسز طیبہ اظہر اور مسز فرحت خورشید نے پروگرام کو مربوط کیا۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande