
سیوان، 27 مئی (ہ س)۔ بہار کے سیوان ضلع کے پچروکھی تھانہ علاقے کے جسولی نیا ٹولا گاؤں میںمنگل کی دیر شام جرائم پیشوں نے ایک نوجوان کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ واقعہ سے علاقے میں کہرام مچ گیا اور گاؤں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔
متوفی کی شناخت گڈو کمار سنگھ ولد سبھاش سنگھ ساکن جسولی پکولی نیا ٹولہ کے طور پر کی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ گڈو کمار سنگھ منگل کی شام تقریباً 7 بجے اپنی بائک پر بازار کے لیے نکلے تھے۔ تھوڑی دیر بعد اس کے گھر والوں کو اطلاع ملی کہ وہ اپنے گھر سے صرف 300 میٹر کے فاصلے پر شدید زخمی حالت میں پڑا ہے۔
اطلاع ملتے ہی اس کے اہل خانہ موقع پر پہنچے اور اسے علاج کے لیے صدر اسپتال لے گئے ،حالانکہ راستے میں ہی اس کی موت ہوگئی ۔
مقامی لوگوں کے مطابق گڈو کمار سنگھ بیرون ملک کام کرتا تھا اور تقریباً ایک ماہ قبل ہی وطن واپس آیا تھا۔ اس اچانک واقعہ سے گاؤں والے بھی حیران ہیں۔ حالانکہ قتل کے پیچھے کی وجہ کیاہے اس بارے میں اہل خانہ فی الحال کچھ بتانے سے بچ رہےہیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ نوجوان کی عشق معاملہ نوجوان کا قتل کیا گیا۔ اطلاع ملتے ہی سٹی انسپکٹر اویناش کمار صدر اسپتال پہنچے اور معاملے کے بارے میں دریافت کیا۔
پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس قریبی رہائشیوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے اور جرائم پیشوں تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan