
کولکاتہ، 27 مئی (ہ س)۔
مغربی بنگال کے معروف فلم ڈائریکٹر انیک دت کا بدھ کو انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 66 برس تھی۔ بدھ کی سہ پہر ان کے زخمی ہونے کی خبر غیر متوقع طور پر منظر عام پر آئی۔ بتایا گیا ہے کہ وہ ہندوستان پارک میں اپنی سابقہ بیوی کے گھر کی چھت سے گرے اور انہیں تشویشناک حالت میں ڈھکوریا کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیںمردہ قرار دے دیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق ان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ایس ایس کے ایم اسپتال لے جایا جائے گا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ان کی رہائشی عمارت پر پہنچی اور تفتیش شروع کردی۔ ابتدائی طور پر واقعہ کو حادثہ قرار دیا جا رہا ہے۔ تاہم پولیس نے ابھی تک سرکاری طور پر کچھ نہیں بتایا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ فرانزک ماہرین جائے وقوعہ کا معائنہ بھی کریں گے۔
ابھی چند روز قبل 22 مئی کو انیک دت نے اپنی سالگرہ منائی اور پرانی یادیں سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ فلم ڈائریکشن میں آنے سے پہلے، وہ تقریباً دو دہائیوں تک اشتہاری صنعت سے وابستہ رہے اور کئی مشہور اشتہاری فلمیں پروڈیوس کیں۔
انیک دت کو بائیں بازو کے نظریات کے قریب ثقافتی شخصیت کے طور پر بھی جانا جاتا تھا۔ ان کی موت کی خبر کے بعد، ٹالی ووڈ اور سیاسی دنیا کی متعدد شخصیات نے اسپتال کا دورہ کیا۔ پروڈیوسر فردوس الحسن کا کہنا تھا کہ خاندان کے آنے کے بعد باضابطہ طور پر تمام کارروائیاں مکمل کی جائیں گی۔
ہندوستھان سماچا ر
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ