ادھمپور پولیس نے اغوا کی گئی بچی کو بازیاب کرایا
جموں, 27 مئی (ہ س)۔ اُدھم پور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسکول جاتے وقت مبینہ طور پر اغوا کی گئی آٹھ سالہ بچی کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔ پولیس نے واقعے میں استعمال ہونے والی گاڑی کو ضبط کرکے دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مط
ادھمپور پولیس نے اغوا کی گئی بچی کو بازیاب کرایا


جموں, 27 مئی (ہ س)۔ اُدھم پور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسکول جاتے وقت مبینہ طور پر اغوا کی گئی آٹھ سالہ بچی کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔ پولیس نے واقعے میں استعمال ہونے والی گاڑی کو ضبط کرکے دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق سندور سنگھ ولد بیلی رام سکنہ ٹکری پنگیری، تحصیل و ضلع اُدھم پور نے پولیس پوسٹ رہمبل میں شکایت درج کروائی کہ اس کی کمسن بیٹی کو اسکول جاتے وقت زبردستی اپنے ساتھ لے جایا گیا۔

شکایت موصول ہونے کے بعد پولیس اسٹیشن رہمبل میں ایف آئی آر نمبر 114/2026 درج کی گئی، جس میں اغوا سے متعلق دفعات بشمول دفعہ 137(2) بی این ایس شامل کی گئی ہیں۔

تحقیقات کے دوران پولیس نے گاڑی کو کھون ناکہ بٹل کے مقام پر روک لیا، جہاں سے بچی کو بحفاظت بازیاب کیا گیا۔ گاڑی میں موجود افراد کی شناخت گنجن سنگھ اور اس کی اہلیہ کے طور پر ہوئی، جو شکایت کنندہ کی سابقہ بیوی بتائی جا رہی ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق خاتون نے خاندانی تنازع اور والد کی دوسری شادی کے بعد بچی کو اُدھم پور سے اپنے ساتھ لے گئی تھی۔ پولیس نے دونوں افراد اور گاڑی کو اپنی تحویل میں لے کر مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

بچی کو فوری نگہداشت اور قانونی تحفظ فراہم کرنے کے لیے پریشا (ہوم فار گرلز) منتقل کیا گیا ہے، جبکہ ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی ادھم پور کی جانب سے کونسلنگ، حفاظتی اقدامات اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande