
حیدرآباد ، 27 مئی (ہ س) ۔ تلنگانہ کے وزیر برائے زراعت و مارکیٹنگ ٹی ناگیشورراؤ نے اعلان کرتے ہوئے کہاکہ آنے والے تین دنوں کے اندر تقریباً ایک لاکھ مکئی کے کسانوں کے بینک کھاتوں میں 1,173 کروڑ روپے جمع کردیے جائیں گے۔ وزیر نے کہا کہ ریاستی حکومت نے پورے تلنگانہ میں پہلے ہی چودہ لاکھ ٹن مکئی خرید کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک بے مثال قدم اٹھاتے ہوئے، مکئی کو نہ صرف ریاست کے اندر کے گوداموں میں بلکہ پڑوسی ریاستوں کے اسٹوریج مراکز (ذخیرہ اندوزی کے مراکز) میں بھی منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ خریداری کے کاموں کو آسانی کے ساتھ یقینی بنایا جا سکے۔ سرکاری بیان کے مطابق، مسٹر راؤ نے وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی کے ہاتھوں کیے جانے والے ‘کوہیڑا مارکیٹ’ کے سنگِ بنیاد کی تقریب کی تیاریوں کا بھی ریاستی سیکرٹریٹ میں جائزہ لیا۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق