تلنگانہ بی جے پی صدر رام چندر راؤ کی کسانوں کے مسائل پر کانگریس پرتنقید
حیدرآباد ، 27 مئی (ہ س) ۔ تلنگانہ بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کے صدراین رام چندر راؤ نے کانگریس حکومت پر کسانوں کو نظرانداز کرنے کا الزام لگایا اور بے موسم کی بارش کے بعد ریاست بھرکے کسانوں کو درپیش مشکلات کے لیے اس کی کسان مخالف پالیسیوں کو ذم
تلنگانہ بی جے پی صدر رام چندر راؤ کی کسانوں کے مسائل پر کانگریس پرتنقید


حیدرآباد ، 27 مئی (ہ س) ۔

تلنگانہ بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کے صدراین رام چندر راؤ نے کانگریس حکومت پر کسانوں کو نظرانداز کرنے کا الزام لگایا اور بے موسم کی بارش کے بعد ریاست بھرکے کسانوں کو درپیش مشکلات کے لیے اس کی کسان مخالف پالیسیوں کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ حیدرآباد میں واقع بی جے پی کے ریاستی دفتر میں انڈین ریونیو سروس کے سابق افسر اے سدھاکر ریڈی اورحضور نگرعلاقے کے کئی لیڈروں کو پارٹی میں شامل کرنے کے موقع پر، راؤ نے الزام لگایا کہ خریداری مراکز اورآئی کے پی سینٹرز میں رکھا ہوا اناج بارش کی وجہ سے خراب ہو گیا ہے۔ انہوں نے کسانوں کو وافر مقدار میں ترپالیں، گوداموں کی سہولیات اور خریداری کے مناسب انتظامات فراہم کرنے میں حکومت کی ناکامی پر کڑی تنقید کی۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کے کسانوں سے ’ایک ایک دانہ‘ خریدنے کے سابقہ وعدوں کے باوجود خریداری کے عمل میں ہونے والی تاخیر پر سوال اٹھایا۔ مسٹر راؤ نے مطالبہ کیا کہ ریاستی حکومت ضلع کلکٹرز اور محکمہ زراعت کے افسران پر مشتمل خصوصی ٹیمیں تشکیل دے، تاکہ فصلوں کے نقصان کا درست اندازہ لگایا جا سکے اور آم اور باغبانی کرنے والے کسانوں سمیت تمام متاثرہ کاشتکاروں کو مناسب معاوضہ دیا جا سکے۔

۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande