تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ وجئے کا آج دہلی میں وزیراعظم سے ملاقات کا امکان
چنئی، 27 مئی (ہ س)۔ تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ کے طور پر عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار دہلی جا رہے وزیراعلیٰ وجئے کی آج وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات ہونے کا امکان ہے۔ وجئے نے 10 مئی کو حلف لیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ وہ صبح 10 بجے چنئی ہوائی اڈے سے خصوص
تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ وجے۔ فائل فوٹو


چنئی، 27 مئی (ہ س)۔ تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ کے طور پر عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار دہلی جا رہے وزیراعلیٰ وجئے کی آج وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات ہونے کا امکان ہے۔ وجئے نے 10 مئی کو حلف لیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ وہ صبح 10 بجے چنئی ہوائی اڈے سے خصوصی طیارے کے ذریعے دہلی روانہ ہوں گے۔ وجئے کے دورۂ دہلی کی تیاریوں کی نگرانی سکریٹری داخلہ سمیت اعلیٰ حکام کر رہے ہیں۔

تمل ناڈو کے چیف سکریٹری اور سکریٹری داخلہ دہلی میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ وزیر آدو ارجنا کے بھی کل رات دہلی پہنچنے کی اطلاع ملی ہے۔ وجئے کی شام قریب 4.30 بجے وزیراعظم مودی سے ملاقات ہو سکتی ہے۔ وزیراعظم کے ساتھ ان کی یہ پہلی میٹنگ ہوگی۔ وہ مختلف پروجیکٹوں کے لیے مالیاتی الاٹمنٹ، ترقیاتی اسکیموں کے لیے ضروری منظوری، میکے داتو ڈیم کا مسئلہ اور ’پی ایم-شری‘ اسکیم وغیرہ پر تبادلۂ خیال کر سکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ وجئے کا اس کے بعد صدر جمہوریہ اور نائب صدرِ جمہوریہ سے بھی ملنے کا پروگرام ہے۔ اگلے دن جمعرات کو ان کا کانگریس لیڈر راہل گاندھی سے ملنے کا شیڈول ہے۔ وہ بائیں بازو کے رہنماوں سے بھی ملاقات کر سکتے ہیں۔ جمعرات کو ہی انہیں چنئی واپس لوٹنا ہے۔

وزیراعلیٰ وجئے آج دہلی میں واقع تمل ناڈو بھون بھی پہلی بار جائیں گے۔ اس کے بعد وہ جواہر لعل نہرو یونیورسٹی جا سکتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ وہ وہاں تروولوور کے مجسمے کی نقاب کشائی کی تقریب میں شامل ہوں گے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande