بہار میں آندھی اور بارش کا قہر، 24 گھنٹوں میں خاتون سمیت 7 افرادکی موت
بہار میں آندھی اور بارش کا قہر، 24 گھنٹوں میں خاتون سمیت 7 افرادکی موتپٹنہ،27مئی (ہ س)۔ بہار میں موسم کا مزاج بدلا ہے۔ کئی اضلاع میں موسلادھار بارش ہوئی جس سے گرمی اور نمی سے راحت ملی۔ حالانکہ آندھی اور آسمانی بجلی گرنے سے نصف درجن سے زائد اف
بہار میں  آندھی اور بارش  کا قہر، 24 گھنٹوں میں خاتون سمیت 7 افرادکی موت


بہار میں آندھی اور بارش کا قہر، 24 گھنٹوں میں خاتون سمیت 7 افرادکی موتپٹنہ،27مئی (ہ س)۔ بہار میں موسم کا مزاج بدلا ہے۔ کئی اضلاع میں موسلادھار بارش ہوئی جس سے گرمی اور نمی سے راحت ملی۔ حالانکہ آندھی اور آسمانی بجلی گرنے سے نصف درجن سے زائد افراد کی موت ہو چکی ہے۔ جن میںکئی خواتین بھی شامل ہیں۔ چھ سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دریں اثنا محکمہ موسمیات نے آئندہ چند گھنٹوں میں شدید آندھی ، بارش اور آسمانی بجلی گرنے کا الرٹ جاری کیا ہے۔کھگڑیا کے مفصل تھانہ علاقہ کے تحت رحیم پور جنوبی پنچایت کے متھر دیارا گاؤں میں منگل کی دیر رات افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ گنگا کے کنارے اپنے کھیتوں کی حفاظت کر رہے دو بزرگ کسانوں پر آسمانی بجلی گر گئی۔ مرنے والوں کی شناخت گورکھ یادو (63) اور ساپو یادو (60) کے طور پر کی گئی ہے۔مظفر پور کے مینا پور میں تیز آندھی کی وجہ سے کھجور کا درخت ایک مکان پر گر گیا۔ جس کے باعث گھر میں سوئے ہوئے بھائی بہن کی دب کر موت ہوگئی ۔ واقعے میں متوفی کی والدہ سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ منگل کی دیر رات مونگیر میں شدید آندھی نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔ شہر کے قاسم بازار تھانہ علاقے چندن باغ میں پڑوسی کے گھر کی دیوار اور ایسبیسٹس گرنے سے ایک خاتون کی موت ہوگئی۔ ضلع کے اثر گنج بلاک میں برگد کا ایک بڑا درخت ایک مکان پر گرنے سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا اور ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی۔مشرقی چمپارن ضلع کے سگولی نگر علاقے کے وارڈ نمبر 12 میں آندھی کے دوران ایک نوجوان کی المناک موت ہو گئی۔ اجیت اوجھا مکان کا کچھ حصہ گرنے سے ملبے تلے دب گیا۔ اہل خانہ اور اہل علاقہ نے کافی کوشش کے بعد لاش نکالی۔ بھاگلپور کے گوراڈیہ تھانہ علاقے کے بھوجپور گاؤں میں آندھی اور بارش کے درمیان ایک جھونپڑی پر بجلی کا کھمبہ گر گیا۔ حادثے میں خاتون کی موت ہو گئی جبکہ اس کا شوہر بال بال بچ گیا۔ متوفی کی شناخت رنجو دیوی (40) شوہرگوجالی منڈل کے طورپر ہوئی ہے۔بگھاپولیس ضلع کے چیوٹاہا تھانہ علاقے کے تحت بیلہوا گاؤں میں شدید آندھی اور بارش کے دوران ایک بڑا درخت ایک مکان پر گر گیا۔ اس واقعہ میں گھر میں موجود 71 سالہ پربھاوتی دیوی کی موت ہوگئی۔ متوفی خاتون کی بیٹی اور داماد بال بال بچ گئے۔ بجلی کے کھمبے ٹوٹنے سے علاقے میں تقریباً 12 گھنٹے تک بجلی کی فراہمی معطل رہی۔ گذشتہ شب موتیہاری کے پتاہی بلاک علاقے میں تیز آندھی کی وجہ سے ہتاہی ایسٹ پنچایت کے وارڈ نمبر تین میں ایک مکان کی چھت پر پانچ انچ دیوار گر گئی۔ دیوار نیچے ایسبیسٹوس کی چھت پر گر گئی، جس سے ماں بیٹی ملبے تلے دب گئیں۔ حادثے میں دونوں شدید زخمی ہو گئے۔محکمہ موسمیات نے آئندہ چند گھنٹوں کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ آئی ایم ڈی پٹنہ کے مطابق اورنگ آباد اور گیا اضلاع کے کچھ حصوں میں آئندہ دو سے تین گھنٹوں کے دوران درمیانے درجے کے گرج چمک، بجلی چمکنے اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ ہوا کی رفتار 50-60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande