ابتدائی کاروبار میں شیئر بازار پر دباو، سینسیکس اور نفٹی میں گراوٹ
نئی دہلی، 27 مئی (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران اتار چڑھاو کے درمیان دباو بنتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات بھی کمزوری کے ساتھ ہوئی تھی۔ بازار کھلتے ہی خریداری شروع ہونے کے سبب تھوڑی ہی دیر میں سینسیکس اور نفٹ
شیئر بازار میں گراوٹ کی علامتی تصویر


نئی دہلی، 27 مئی (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران اتار چڑھاو کے درمیان دباو بنتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات بھی کمزوری کے ساتھ ہوئی تھی۔ بازار کھلتے ہی خریداری شروع ہونے کے سبب تھوڑی ہی دیر میں سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس ریکوری کر کے سبز نشان میں پہنچنے میں کامیاب رہے۔ اس کے بعد فروخت کا دباو بننے کی وجہ سے ان دونوں انڈیکس نے دوبارہ سرخ نشان میں غوطہ لگا دیا۔ صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 0.23 فیصد اور نفٹی 0.16 فیصد کی کمزوری کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔

صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد شیئر بازار کے سرکردہ شیئروں میں سے ہنڈالکو انڈسٹریز، این ٹی پی سی، پاور گرڈ کارپوریشن، ایٹرنل اور ڈاکٹر ریڈیز لیبارٹج کے شیئر 3.72 فیصد سے لے کر 0.91 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری جانب، کول انڈیا، او این جی سی، آئی ٹی سی، ایچ ڈی ایف سی بینک اور ایچ ڈی ایف سی لائف کے شیئر 4.06 فیصد سے لے کر 0.76 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتے ہوئے نظر آ رہے تھے۔

ابھی تک کے کاروبار میں شیئر بازار میں 2,686 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہو رہی تھی۔ ان میں سے 1,690 شیئر منافع کما کر سبز نشان میں کاروبار کر رہے تھے، جبکہ 996 شیئر نقصان اٹھا کر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 15 شیئر خریداری کی حمایت سے سبز نشان میں برقرار تھے۔ دوسری جانب 15 شیئر فروخت کے دباو میں سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 25 شیئر سبز نشان میں اور 25 شیئر سرخ نشان میں کاروبار کرتے نظر آ رہے تھے۔

بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس آج 69.84 پوائنٹس کی کمزوری کے ساتھ 75,939.86 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار کی شروعات ہوتے ہی خریداری کی حمایت ملنے کے سبب تھوڑی دیر میں ہی یہ انڈیکس اچھل کر سبز نشان میں 76,137.53 پوائنٹس تک آ گیا۔ اس کے بعد بازار میں ایک بار پھر فروخت کا دباو بن گیا، جس کی وجہ سے سینسیکس نے دوبارہ سرخ نشان میں غوطہ لگا دیا۔ حالانکہ پہلے 15 منٹ کے کاروبار کے بعد ہی خریداروں نے ایک بار پھر خریداری شروع کر دی، جس سے اس انڈیکس کی چال میں سدھار ہوتا ہوا نظر آنے لگا۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 177.14 پوائنٹس کی کمزوری کے ساتھ 75,832.56 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

سینسیکس کی طرح ہی این ایس ای کے نفٹی نے آج 33.35 پوائنٹس ٹوٹ کر 23,880.35 پوائنٹس کی سطح سے کاروبار کی شروعات کی۔ بازار کھلتے ہی خریداری کی حمایت سے تھوڑی ہی دیر میں یہ انڈیکس ریکوری کر کے سبز نشان میں 23,950.15 پوائنٹس کی سطح تک آ گیا۔ اس کے بعد فروخت شروع ہونے کی وجہ سے اس انڈیکس کی چال میں دوبارہ گراوٹ آ گئی۔ بازار میں مسلسل جاری خریداروں اور فروخت کنندگان کے درمیان رسہ کشی کے درمیان صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد نفٹی 39.20 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 23,874.50 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande