
سرینگر، 27 مئی (ہ س)۔ سرینگر کے فورشور روڈ پر ایک گاڑی کے حادثے کا شکار ہونے کے بعد ایک شخص کی موت ہو گئی اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ایکو اسپورٹ گاڑی زیر (نمبر JK01V-3260) لشکری محلہ میں سڑک کے کنارے ایک ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی اور بعد میں ڈل جھیل میں گر گئی۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے کے وقت گاڑی میں چار نوجوان سوار تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان میں سے ایک کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ دیگر زخمی ہو گئے۔ مرنے والے شخص کی شناخت ثمین ولد شوکت احمد ساکنہ رعناواری کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمیوں کو بچا کر علاج کے لیے سکمز صورہ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir