ناروے شطرنج 2026: پرگیانند کو فیروزجا نے ہرایا، دیویا دیشمکھ نے ہمپی کو شکست دی
اوسلو، 27 مئی (ہ س)۔ ناروے شطرنج 2026 کے دوسرے راونڈ میں منگل کے روز ایک بار پھر سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملے۔ مرد اور خواتین دونوں زمروں میں کھلاڑیوں نے شاندار جدوجہد کی اور کئی مقابلوں کا فیصلہ آرمگیڈن ٹائی بریکر میں ہوا۔ دوسرے راونڈ کا واحد
ہندوستانی اسٹار آر پرگیانند


اوسلو، 27 مئی (ہ س)۔ ناروے شطرنج 2026 کے دوسرے راونڈ میں منگل کے روز ایک بار پھر سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملے۔ مرد اور خواتین دونوں زمروں میں کھلاڑیوں نے شاندار جدوجہد کی اور کئی مقابلوں کا فیصلہ آرمگیڈن ٹائی بریکر میں ہوا۔

دوسرے راونڈ کا واحد کلاسیکل مقابلہ فرانس کے گرینڈ ماسٹر علیرضا فیروزجا نے ہندوستانی اسٹار آر پرگیانند کے خلاف جیتا۔ مقابلے میں فیروزجا نے مڈل گیم کے بعد آہستہ آہستہ دباو بنایا اور درست کھیل کی بدولت لگاتار دوسری کلاسیکل جیت درج کر لی۔ اس جیت کے ساتھ انہوں نے پوائنٹس ٹیبل میں اپنی برتری مزید مضبوط کر لی۔

عالمی نمبر ون میگنس کارلسن اور جرمنی کے چوٹی کے کھلاڑی ونسنٹ کیمر کے درمیان طویل الانتظار مقابلہ کلاسیکل فارمیٹ میں ڈرا رہا۔ کارلسن طویل وقت تک برتری بناتے ہوئے نظر آئے، لیکن کیمر نے مشکل صورتحال میں شاندار دفاع کرتے ہوئے مقابلہ برابری پر ختم کیا۔

تاہم، آرمگیڈن ٹائی بریکر میں کارلسن نے جیت حاصل کر کے اضافی پوائنٹ اپنے نام کیا۔

عالمی چیمپیئن ڈی گوکیش اور امریکہ کے ویسلی سو کے درمیان بھی طویل اسٹریٹجک مقابلہ ڈرا رہا۔ اس کے بعد کھیلے گئے آرمگیڈن مقابلے میں ویسلی سو نے جیت درج کر کے اضافی پوائنٹ حاصل کیا۔

خواتین کے زمرے میں بیبیسارا اساوبایوا سرفہرست پوزیشن پر برقرار

ناروے شطرنج خواتین کے زمرے میں بھی دوسرا راونڈ بیحد سنسنی خیز رہا۔ تینوں کلاسیکل مقابلے ڈرا رہے اور سبھی کا فیصلہ آرمگیڈن میں ہوا۔

ٹورنامنٹ کی ٹاپ کھلاڑی بیبیسارا اساوبایوا نے چین کی ژو جنر کو آرمگیڈن میں ہرا کر اپنی برتری برقرار رکھی۔ قازقستان کی اس گرینڈ ماسٹر نے تیز وقت کے کنٹرول میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

ہندوستانی کھلاڑیوں کے درمیان ہوئے مقابلے میں دیویا دیشمکھ نے کونیرو ہمپی کو آرمگیڈن ٹائی بریکر میں شکست دی۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان کلاسیکل مقابلہ ڈرا رہا تھا، لیکن فیصلہ کن مقابلے میں دیویا نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیت درج کی۔

ایک دوسرے مقابلے میں انا میوزچک نے خواتین کی عالمی چیمپیئن جو وینجون کو آرمگیڈن میں ہرا کر اضافی پوائنٹ حاصل کیا۔

ناروے شطرنج 2026 کا انعقاد 25 مئی سے 5 جون تک اوسلو میں کیا جا رہا ہے۔ ٹورنامنٹ میں دنیا کے ٹاپ مرد اور خواتین شطرنج کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

اس ٹورنامنٹ کی خاص بات اس کا انوکھا فارمیٹ ہے، جس میں کلاسیکل مقابلہ ڈرا ہونے پر آرمگیڈن گیم کھیلا جاتا ہے، تاکہ ہر راونڈ میں فیصلہ کن نتیجہ نکل سکے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande