ایس آئی آر پر بی جے پی نے کانگریس کو خود کا جائزہ لینے کی نصیحت دی
نئی دہلی، 27 مئی (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کانگریس پارٹی کو نشانہ بناتے ہوئے سپریم کورٹ کےووٹر فہرستوں کی خصوصی جامع نظر ثانی (ایس آئی آر) کے عمل کو مکمل طور پر درست قرار دینے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔ بی جے پی نے کہا کہ کانگریس پارٹ
Sir-bjp-congress-court-decis


نئی دہلی، 27 مئی (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کانگریس پارٹی کو نشانہ بناتے ہوئے سپریم کورٹ کےووٹر فہرستوں کی خصوصی جامع نظر ثانی (ایس آئی آر) کے عمل کو مکمل طور پر درست قرار دینے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔ بی جے پی نے کہا کہ کانگریس پارٹی کو سخت محنت اور خود کا محاسبہ کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ آئینی بنیادوں پر اپوزیشن اور کانگریس پارٹی کی شکست ہے۔

بدھ کو بی جے پی ہیڈکوارٹر میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں ایم پی ڈاکٹر سدھانشو ترویدی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے آج ایس آئی آر کے عمل کو مکمل طور پر آئینی قرار دیا ہے۔ سیاسی شکست اور ملک میں افراتفری اور انتشار پیدا کرنے کی اخلاقی شکست کے بعد اب یہ آئینی بنیادوں پر بھی اپوزیشن اور کانگریس پارٹی کی شکست ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کےتمام اداروں کو اپنی سیاسی نااہلی چھپانے کے لیے مورد الزام ٹھہرانے اور بدنام کرنے کی تمام کوششیں آج سپریم کورٹ کی کسوٹی پر ناکام ثابت ہو گئی ہیں۔ سپریم کورٹ نے ایس آئی آر کے عمل کو آئینی اور الیکشن کمیشن کے استحقاق کے تحت قرار دیا ہے۔ عدالت نے اسے منصفانہ اور شفاف انتخابی عمل کے لیے ضروری قرار دیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ نے آجخصوصی جامع نظر ثانی (ایس آئی آر)کے عمل کو مکمل طور پر قانونی قرار دیا ہے۔ عدالت کا فیصلہ اب ملک بھر کی 19 ریاستوں میں ووٹر فہرستوں کے خصوصی گہرائی سے جائزہ لینے کا راستہ صاف کرتا ہے۔

چیف جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس جوائے مالیہ باغچی کی بنچ نے کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی کے لئے الیکشن کمیشن کو آئین کے آرٹیکل 324 اور عوامی نمائندگی ایکٹ 1950 کے تحت ووٹر فہرستوں کی جانچ، ترمیم اور تصدیق کا مکمل اختیار حاصل ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande