سپریم کورٹ نے منی پور تشدد معاملہ پر اسٹیٹس رپورٹ طلب کی، سماعت تیز کرنے کی ہدایت
نئی دہلی، 27 مئی (ہ س)۔ سپریم کورٹ نے منی پور تشدد سے متعلق مقدمات کی سماعتوں میں تیزی لانے کی ہدایت دی ہے۔ چیف جسٹس سوریہ کانت کی قیادت والی بنچ نے اس معاملے پر خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) سے تازہ ترین اسٹیٹس رپورٹ طلب کی ہے۔ عدالت نے اسپیشل
منی


نئی دہلی، 27 مئی (ہ س)۔ سپریم کورٹ نے منی پور تشدد سے متعلق مقدمات کی سماعتوں میں تیزی لانے کی ہدایت دی ہے۔ چیف جسٹس سوریہ کانت کی قیادت والی بنچ نے اس معاملے پر خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) سے تازہ ترین اسٹیٹس رپورٹ طلب کی ہے۔

عدالت نے اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) کی سابقہ اسٹیٹس رپورٹ کا جائزہ لیتے ہوئے پایا کہ 400 سے زیادہ ملزمین کے خلاف 207 مقدمات میں چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔ اس سے قبل کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے تجویز دی تھی کہ منی پور یا گوہاٹی ہائی کورٹس کو اب ان مقدمات کی نگرانی کرنی چاہیے۔ عدالت نے نوٹ کیا کہ اب جبکہ منی پور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس ہیں، وہ مقامی حالات کو بہتر طریقے سے سنبھال سکتے ہیں۔ عدالت نے حکومت کو ہدایت دی کہ وہ متاثرین کی بحالی کے لیے جسٹس گیتا متل کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد میں تیزی لائے۔

سپریم کورٹ نے متاثرین کی بحالی اور بہبود کے لیے جسٹس گیتا متل کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی تھی۔ اس کمیٹی میں جسٹس شالنی جوشی اور جسٹس آشا مینن شامل تھے۔ عدالت نے سابق آئی پی ایس افسر دتاتریہ پڈسالگیکر کو سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کی تحقیقات کی نگرانی کے لیے مقرر کیاہے۔

منی پور میں مئی 2023 میں شروع ہونے والے تشدد میں دو سو سے زیادہ لوگ اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ تشدد میں ہزاروں افراد بے گھر اور متعدد زخمی ہوئے۔ میتی کمیونٹی کے لیے شیڈول ٹرائب کا درجہ دینے کے مطالبے کے لیے احتجاج کے دوران تشدد پھوٹ پڑاتھا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande