
غیر ضمانتی وارنٹ معاملے میں راجیہ سبھا رکن رام جی لعل سمن نے عدالت میں خودسپردگی کی، ایم پی-ایم ایل اے کورٹ سے ملی ضمانت
علی گڑھ، 27 مئی (ہ س)۔ راجیہ سبھا کے رکن رام جی لعل سمن نے نان بیل ایبل (غیر ضمانتی) وارنٹ کے معاملے میں علی گڑھ عدالت میں خودسپردگی کر دی۔ سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان انہوں نے اے سی جے ایم فرسٹ کی عدالت میں پیش ہو کر سرینڈر کیا۔ خودسپردگی کے بعد رام جیلال سمن کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کے لیے معاملہ اے سی جے ایم فرسٹ کی عدالت سے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ (اے سی جے ایم سیکنڈ) منتقل کیا گیا، جہاں سماعت کے بعد عدالت نے انہیں ضمانت دے دی۔
ضمانت ملنے کے بعد رام جیلال سمن عدالت سے باہر نکلتے وقت میڈیا کے سوالات سے گریز کرتے ہوئے نظر آئے اور بغیر کوئی بیان دیے روانہ ہو گئے۔یہ معاملہ سال 2011 کا بتایا جا رہا ہے۔ الزام ہے کہ علی گڑھ کے کوتوالی نگر علاقے کے ترکمان گیٹ واقع شامیانہ پلازہ میں پولیس کی اجازت نہ ملنے کے باوجود عوامی اجلاس منعقد کیا گیا تھا۔
الزام کے مطابق رام جیلال سمن کی جانب سے مقام کا تالا توڑ کر عوامی میٹنگ کی گئی تھی، جس کے بعد پولیس نے بغیر اجازت اجلاس منعقد کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا۔ اسی مقدمے میں جاری نان بیل ایبل وارنٹ کے تحت راجیہ سبھا رکن نے عدالت میں خودسپردگی کی، جس کے بعد انہیں ضمانت حاصل ہو گئی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ