
بھونیشور، 27 مئی (ہ س)۔
الیکشن کمیشن نے اوڈیشہ سے خالی ہونے والی راجیہ سبھا سیٹ کے لیے ضمنی انتخاب کا اعلان کیا ہے۔ یہ سیٹ 25 مئی کو ایم پی دیباشیش سامنت رائے کے استعفیٰ کے بعد خالی ہوئی تھی۔ ان کی میعاد 3 اپریل 2030 تک ہی تھی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخاب کا عمل یکم جون 2026 کو نوٹیفکیشن کے اجراء سے شروع ہوگا۔کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 8 جون ہوگی جب کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 9 جون سے شروع ہوگی، امیدوار 11 جون تک کاغذات واپس لے سکیں گے۔
ووٹنگ 18 جون 2026 کو صبح 9:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک ہوگی۔ اسی دن ووٹوں کی گنتی شام 5 بجے ہوگی۔ اور پورا انتخابی عمل 20 جون 2026 تک مکمل ہو جائے گا۔
کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ ووٹنگ کے دوران صرف ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے فراہم کردہ مربوط جامنی رنگ کے اسکیچ پین کا ہی استعمال کیا جائے گا۔ کسی دوسرے قلم کی اجازت نہیں ہوگی۔ کمیشن نے کہا کہ ضمنی انتخابات کے منصفانہ اور شفاف انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے سخت نگرانی کی جائے گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ