پروفیسر آصف حسن نے قومی انٹروینشنل کارڈیالوجی کانفرنس میں خطاب کیا، سیشن کی صدارت کی
علی گڑھ, 27 مئی (ہ س)۔ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ امراضِ قلب کے پروفیسر آصف حسن نے لکھنؤ میں سوسائٹی آف کارڈیالوجی آف انڈیا کے زیر اہتمام منعقدہ نیشنل انٹروینشنل کارڈیالوجی کانفرنس میں شرکت کی۔ کانفرنس کے دوران
پروفسیر آصف حسن


علی گڑھ, 27 مئی (ہ س)۔

جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ امراضِ قلب کے پروفیسر آصف حسن نے لکھنؤ میں سوسائٹی آف کارڈیالوجی آف انڈیا کے زیر اہتمام منعقدہ نیشنل انٹروینشنل کارڈیالوجی کانفرنس میں شرکت کی۔

کانفرنس کے دوران پروفیسر حسن نے ‘‘کورونری سلو فلو اور کیتھ لیب میں درپیش چیلنجز’’کے موضوع پر ایک لیکچر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کیفیت میں بڑی رکاوٹ کے بغیر بھی کورونری شریانوں میں خون کے بہاؤ میں کمی ہو جاتی ہے، اور اگر وقت پر علاج نہ کیا جائے تو یہ سینے میں درد، دل کی بے قاعدہ دھڑکن اور سنگین قلبی پیچیدگیوں کا سبب بن سکتا ہے ۔

انہوں نے بروقت تشخیص اور فوری طبی اقدام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کیتھیٹرائزیشن لیبارٹری میں اس حالت کی فوری شناخت اور فوری کارروائی نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے انجیوپلاسٹی اور دیگر قلبی طریق ہائے عمل کے دوران خطرات میں اضافے کے ممکنہ اسباب کے طور پر جینیاتی پولی مورفزم اور مائیکرو ویسکیولر ڈس فنکشن پر بھی روشنی ڈالی۔

اس کے علاوہ پروفیسر حسن نے جدید کیتھ لیب انٹروینشنز پر دو علمی نشستوں کی صدارت بھی کی، جن میں امراضِ قلب کے ماہرین نے جدید ٹکنالوجی، طریق ہائے علاج کی سیفٹی اور پیچیدہ قلبی کیسز کے علاج پر تبادلہ خیال کیا۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande