شرد پوار معمول کے طبی معائنے کے لیے اسپتال میں داخل
ممبئی ، 27 مئی (ہ س)۔ سابق مرکزی وزیر اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندر پوار) کے صدر شرد پوار کو بدھ کے روز ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں معمول کے طبی معائنے کے لیے داخل کرایا گیا ہے۔ اسپتال میں ان کے مختلف میڈیکل ٹیسٹ اور صحت کا معائنہ کیا ج
Politics Sharad Pawar Health Check-up


ممبئی ، 27 مئی (ہ س)۔ سابق مرکزی وزیر اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندر پوار) کے صدر شرد پوار کو بدھ کے روز ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں معمول کے طبی معائنے کے لیے داخل کرایا گیا ہے۔ اسپتال میں ان کے مختلف میڈیکل ٹیسٹ اور صحت کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق شرد پوار کی حالت مکمل طور پر مستحکم ہے اور تشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔ ڈاکٹروں نے ان کی بڑھتی عمر، مسلسل دوروں اور سیاسی و سماجی سرگرمیوں میں مصروفیت کو مدنظر رکھتے ہوئے متعدد معمول کے طبی معائنے کرانے کا مشورہ دیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ انہیں صرف طے شدہ روٹین چیک اپ کے لیے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ اس وقت ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم کی نگرانی میں اہم طبی جانچیں کی جا رہی ہیں۔ پارٹی کی جانب سے کارکنوں اور حامیوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ گھبرائیں نہیں اور کسی بھی قسم کی افواہوں پر یقین نہ کریں۔اسپتال ذرائع کے مطابق تمام ضروری طبی عمل مکمل ہونے کے بعد شرد پوار کو جلد ہی اسپتال سے چھٹی دیے جانے کی امید ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال اپریل میں نئی دہلی کے دورے سے واپس آنے کے بعد طبیعت ناساز ہونے پر بھی شرد پوار کو کچھ وقت کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ابتدائی طور پر امید ظاہر کی گئی تھی کہ انہیں دو دن میں چھٹی دے دی جائے گی، تاہم ڈاکٹروں نے مکمل آرام کو یقینی بنانے کے لیے انہیں مزید کچھ عرصہ اسپتال میں رکھا تھا۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande