نیٹ پیپر لیک معاملے پر این سی پی کا منترالیہ کے سامنے احتجاج
ممبئی ، 27 مئی (ہ س)۔ نیٹ پیپر لیک معاملے کو لے کر ملک بھر میں غصے کی لہر پھیل گئی ہے۔ مہاراشٹر میں اس معاملے میں ملزمین کی تعداد مسلسل بڑھتی جا رہی ہے، جبکہ اس گھوٹالے نے ہزاروں طلبہ کے مستقبل پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے۔ طلبہ اور ان کے سرپرس
نیٹ پیپر لیک معاملے پر این سی پی کا منترالیہ کے سامنے احتجاج


ممبئی ، 27 مئی (ہ س)۔ نیٹ پیپر لیک معاملے کو لے کر ملک بھر میں غصے کی لہر پھیل گئی ہے۔ مہاراشٹر میں اس معاملے میں ملزمین کی تعداد مسلسل بڑھتی جا رہی ہے، جبکہ اس گھوٹالے نے ہزاروں طلبہ کے مستقبل پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے۔ طلبہ اور ان کے سرپرستوں میں شدید ناراضگی پائی جا رہی ہے۔ اسی پس منظر میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندر پوار) نے بدھ کے روز منترالیہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔خواتین پر مظالم اور نیٹ پیپر لیک معاملے کے خلاف این سی پی خاتون ونگ کی رہنما ساکشانا سالگر کی قیادت میں بڑی تعداد میں کارکنان منترالیہ علاقے میں جمع ہوئے۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ پولیس نے مظاہرین کو قابو میں کرنے کی کوشش کی، تاہم کارکنان مشتعل ہوگئے۔ اس دوران بعض خاتون کارکنان سڑک پر بیٹھ گئیں اور احتجاج شروع کر دیا۔ پولیس نے کئی کارکنان کو حراست میں بھی لیا۔ ساکشانا سالگر نے الزام لگایا کہ نیٹ پیپر لیک کرنے والے اور خواتین پر مظالم میں ملوث ملزمین آزاد گھوم رہے ہیں، جبکہ ان کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande