
حیدرآباد ، 27 مئی (ہ س) ۔ تلنگانہ میں 28 مئی عیدالاضحی کے موقع پر پاسپورٹ خدمات دستیاب نہیں رہیں گی۔ مرکزی حکومت کی جانب سے عیدالاضحی کی تعطیل 27 مئی کے بجائے 28 مئی تبدیل کی گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ تعطیلات کی فہرست میں 27 مئی درج کیا گیا تھا تاہم رویت ہلال کے تحت عید الاضحی 28 مئی کو مقرر ہے لہذا تعطیل کو بھی تبدیل کردیا گیا۔ ڈپٹی پاسپورٹ آفیسر حیدرآباد آئی سرینواس ریڈی نے بتایا کہ پاسپورٹ آفس، ریاست کے تمام پاسپورٹ سیوا کیندرا اور پوسٹ آفس، پاسپورٹ سیوا کیندر 28 مئی جمعرات کو بند رہیں گے۔ تاہم 27 مئی کو تمام سیوا کیندر میں خدمات جاری رہیں گی۔ پاسپورٹ خدمات کے سلسلہ میں 28 مئی کو جو اپوائینٹمنٹ شیڈول دیا گیا تھا وہ 27 مئی کو نافذ رہے گا۔ اِس سلسلہ میں درخواست گذاروں کو مسیجس کے ذریعہ اطلاع کردی گئی ہے۔۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق