
نئی دہلی، 27 مئی (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک سنسکرت سبھاشتم کا اشتراک کیا، جس میں ثابت قدمی، صبر اور مسلسل کوشش کی طاقت پر زور دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتہائی بلند اہداف بھی مسلسل کوشش اور مضبوط عزم کی طاقت سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ آج ایکس پر لکھتے ہوئے، انہوں نے تبصرہ کیا، مسلسل کوشش، صبر اور پختہ عزم کے ساتھ، بڑے سے بڑے مقاصد کو بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ آج قوم کے لوگ اسی جذبے کے ساتھ ہندوستان کو نئی بلندیوں کی طرف لے جا رہے ہیں۔
وزیر اعظم کی طرف سے شیئر کیا گیا سبھاشتم اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ کوئی بھی فرد جو کسی خاص مقصد کو حاصل کرنے کی خواہش رکھتا ہے اور مسلسل، منظم اور صبر آزما کوشش کے ساتھ سرگرداں رہتا ہے ، بلاشبہ اپنے مقصد تک پہنچ جائے گا، بشرطیکہ وہ درمیان میں ہار نہ مانیں اور اپنے عزم کو پختہ کریں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد