
نئی دہلی، 27 مئی (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ملک کے پہلے وزیر اعظم جواہر لعل نہرو کو ان کی 62 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعظم مودی نے ایکس پر لکھا، سابق وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو کو ان کی برسی پر خراج عقیدت۔
قابل ذکر ہے کہ نہرو، جو 14 نومبر 1889 کو الہ آباد (موجودہ پریاگ راج) میں پیدا ہوئے تھے، نے 27 مئی 1964 کو آخری سانس لی۔ انہوں نے 15 اگست 1947 سے لے کر اپنے انتقال تک 16 سال اور 286 دن تک مسلسل ملک کی قیادت کی۔ ان کی کتابوں میں ڈسکوری آف انڈیا سب سے نمایاں ہے۔
نہرو کی سمادھی کا نام شانتی ون ہے۔ یہ نئی دہلی میں، مہاتما گاندھی کی سمادھی راج گھاٹ کے براہ راست شمال میں، رنگ روڈ پر دریائے یمنا کے کنارے واقع ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد