شدید گرمی کے درمیان وزیر اعظم نے شہریوں سے محتاط رہنے اور تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی
نئی دہلی، 27 مئی (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے مختلف حصوں میں جاری شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے حالات کے درمیان شہریوں سے محتا ط رہنے اور تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ مناسب پانی پیئیں،
شدید گرمی کے درمیان وزیر اعظم نے شہریوں سے محتاط رہنے اور تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی


نئی دہلی، 27 مئی (ہ س)۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے مختلف حصوں میں جاری شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے حالات کے درمیان شہریوں سے محتا ط رہنے اور تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ مناسب پانی پیئیں، باہر جاتے وقت پانی اپنے ساتھ رکھیں اور ضرورت مندوں کو پانی فراہم کریں۔

بدھ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر متعدد پوسٹس شیئر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ شدید گرمی ہر ایک کے لیے چیلنجز کا باعث ہے۔ انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ گرمی کی تھکن کی علامات جیسے چکر آنا، متلی اور انتہائی تھکاوٹ کو نظر انداز نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو کمزوری، سردرد یا طبیعت خراب ہو تو اسے فوری طور پر کسی ٹھنڈی، سایہ دار جگہ پر لے جاکر پانی اور او آر ایس فراہم کیا جائے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بچے، بوڑھے اور باہر کام کرنے والے شدید گرمی سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ علامات کو نظر انداز کرنا سنگین حالت کا باعث بن سکتا ہے جس سے ہیٹ اسٹروک ہو سکتا ہے۔

مودی نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اپنے والدین، دادا دادی اور خاندان کے دیگر بزرگ افراد کا خاص خیال رکھیں، انہیں باقاعدگی سے فون کرکے ان کی خیریت معلوم کریں اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ وافر مقدار میں پانی پییں، دوپہر کی تیز دھوپ میں باہر جانے سے گریز کریں، اور مناسب آرام کریں۔

وزیراعظم نے شدید گرمی کے دوران پرندوں اور جانوروں کے تئیں حساسیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پانی سے بھرے چھوٹے برتنوں کو گھروں، بالکونیوں، چھتوں، دکانوں اور دفاتر کے باہر رکھنا پیاسے پرندوں اور جانوروں کی زندگی بچانے والا ثابت ہو سکتا ہے۔ وزیر اعظم نے لکھا، ملک کے مختلف حصوں میں درجہ حرارت مسلسل بڑھ رہا ہے، اور اس کے ساتھ ہی گرمی کی وجہ سے روزمرہ کی زندگی میں بہت سی مشکلات بھی بڑھ رہی ہیں۔ میں تمام اہل وطن سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ زیادہ سے زیادہ احتیاط کریں، براہ کرم اپنے آپ کو ہائیڈریٹ رکھیں اور گھر سے باہر نکلتے وقت پانی ساتھ رکھیں، ایسے موسم میں آپ کی حساسیت بھی ایک بہت بڑا سہارا بن جاتی ہے۔ اگر ممکن ہو تو کسی شخص کو پانی کا ایک گلاس ضرور دیں۔ ان لوگوں کی تعریف کریں جو اپنے گھروں اور دکانوں کے باہر برتنوں میں پانی رکھتے ہیں تاکہ کوئی بھی ان سے پی سکے۔

ایک اور پوسٹ میں لکھا گیا، جب بھی ممکن ہو، اپنے والدین، دادا دادی اور دیگر پیاروں کو ان کی خیریت معلوم کرنے کے لیے کال کریں۔ انہیں مشورہ دیں کہ وہ وافر مقدار میں پانی پییں، دوپہر کی تیز دھوپ میں باہر جانے سے گریز کریں، اور زیادہ سے زیادہ آرام کریں۔

وزیر اعظم نے لکھا، اس شدید گرمی میں، ہمیں اپنے اردگرد کے جانوروں اور پرندوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ یہاں تک کہ آپ کے گھر، بالکونی، چھت، دکان یا دفتر کے باہر پانی کا ایک چھوٹا سا برتن بھی پیاسے پرندے کے لیے زندگی بچانے والا ہو سکتا ہے۔ آئیے ہم ان مشکل وقتوں میں انتہائی حساسیت اور ہمدردی کے ساتھ ایک دوسرے کا خیال رکھیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande