نیٹ امتحان پرچہ لیک معاملے میں مزید 2 افراد گرفتار، گرفتار افراد کی تعداد 13 تک پہنچی
نئی دہلی، 27 مئی (ہ س)۔ سی بی آئی نے نیٹ-یو جی 2026 امتحان کے پرچہ لیک معاملے کی تحقیقات کے دوران مزید دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ان گرفتاریوں کے بعد اس معاملے میں گرفتار افراد کی مجموعی تعداد 13 ہو گئی ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں لاتور کے رہنے والے
نیٹ امتحان پرچہ لیک معاملے میں دو مزید افراد گرفتار، مجموعی تعداد 13 ہو گئی۔


نئی دہلی، 27 مئی (ہ س)۔ سی بی آئی نے نیٹ-یو جی 2026 امتحان کے پرچہ لیک معاملے کی تحقیقات کے دوران مزید دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ان گرفتاریوں کے بعد اس معاملے میں گرفتار افراد کی مجموعی تعداد 13 ہو گئی ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں لاتور کے رہنے والے ڈاکٹر منوج شرورے شامل ہیں، جن پر تین طلبہ کی مدد کرنے میں اہم کردار ادا کرنے کا الزام ہے۔ ان طلبہ میں ایک کوچنگ سینٹر کے مالک کا بیٹا بھی شامل ہے۔ بتایا گیا ہے کہ انہوں نے ملزم پی وی کلکرنی سے کیمسٹری کے سوالات حاصل کرنے میں ان طلبہ کی مدد کی تھی۔

سی بی آئی نے تیجس ہرشد کمار شاہ کو بھی گرفتار کیا ہے، جو پونے کے ایک کوچنگ سینٹر ڈاکٹر ابھنگ پربھو میڈیکل اکیڈمی (اے پی ایم اے) میں فزکس کے استاد ہیں۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ انہیں لیک شدہ فزکس کے سوالات منیشا ہولدار سے ملے تھے، جنہیں پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔

سی بی آئی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پورے نیٹ ورک اور سازش کی کڑیوں کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ اب تک مختلف مقامات پر 49 جگہوں پر چھاپے مارے جا چکے ہیں۔ اس دوران کئی لیپ ٹاپ اور موبائل فون ضبط کیے گئے ہیں، جن کا تجزیہ کیا جا رہا ہے۔

قابلِ ذکر ہے کہ سی بی آئی نے 12 مئی کو وزارتِ تعلیم کے محکمۂ اعلیٰ تعلیم کی تحریری شکایت پر یہ مقدمہ درج کیا تھا۔ مقدمہ درج ہوتے ہی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں اور ملک بھر میں مختلف مقامات پر تلاشی مہم چلائی گئی۔ کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان سے پوچھ گچھ کی گئی۔ اب تک اس معاملے میں دہلی، جے پور، گروگرام، ناسک، پونے، لاتور اور اہلیانگر سے مجموعی طور پر 13 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande