منی پور میں مختلف عسکریت پسند تنظیموں کے پانچ کارکن گرفتار، اسلحہ اور آئی ای ڈی برآمد، بنکر تباہ
امپھال، 27 مئی (ہ س)۔ منی پور پولیس نے گزشتہ دو دنوں میں منی پور میں ممنوعہ عسکریت پسند گروہوں کے کئی مبینہ زیر زمین ارکان کو گرفتار کیا ہے۔ اس کے علاوہ، پہاڑی اضلاع میں الگ الگ کارروائیوں کے دوران اسلحہ، دھماکہ خیز مواد اور مواصلاتی آلات بھی برآ
منی پور میں مختلف عسکریت پسند تنظیموں کے پانچ کارکن گرفتار، اسلحہ اور آئی ای ڈی برآمد، بنکر تباہ


امپھال، 27 مئی (ہ س)۔ منی پور پولیس نے گزشتہ دو دنوں میں منی پور میں ممنوعہ عسکریت پسند گروہوں کے کئی مبینہ زیر زمین ارکان کو گرفتار کیا ہے۔ اس کے علاوہ، پہاڑی اضلاع میں الگ الگ کارروائیوں کے دوران اسلحہ، دھماکہ خیز مواد اور مواصلاتی آلات بھی برآمد ہوئے ہیں۔

منی پور پولیس ہیڈ کوارٹر کے مطابق، ممنوعہ تنظیم پریپاک کے ایک سرگرم رکن، جس کی شناخت تھنگوجم گلاپی سنگھ (45) کے طور پر ہوئی ہے، کو 26 مئی کو امپھال مغربی ضلع کے سنگجامی پولیس اسٹیشن کے تحت کاکوا لیلانڈو لمپک سے گرفتار کیا گیا ۔وہ امپھال مشرقی ضلع کے ننگومتھونگ سیروم لیراک کا رہنے والا ہے۔ سیکورٹی اہلکاروں نے اس کے قبضے سے ایک موبائلفون، ایک آدھار کارڈاور ایک اسکوٹر ضبط کیا ہے۔

اس کے علاوہ سیکورٹی فورسز نے پی ایل اے کے ایک مبینہ سرگرم رکن وائکھوم شانتا سنگھ عرف ٹوربوٹ (32) کو گرفتار کر لیا۔ وہ سبونگکھوک مامنگ لیکائی کا رہنے والا ہے اور اسے امپھال مشرقی ضلع کے لام لائی پولیس اسٹیشن کے تحت نونگدا کامینگ علاقے سے گرفتار کیا گیا ۔

ایک اور کارروائی میں، آیاکپم دھرمیندر سنگھ (48)، جو کہ آر پی ایف/پی ایل اے کا ایک مبینہ خود ساختہ کیپٹن ہے، کو ایرل بنگ پولیس اسٹیشن کے تحت ان کی موجودہ رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا۔ وہ دھامین، تھاونتبا، کنجو، بروجن اور تھاویلاکپاسمیت کئی دوسرے ناموں سے بھی جاتا ہے ۔ اس کے پاس سے ایک موبائل فون اور ایک آدھار کارڈ برآمد ہوا ہے۔

قبل ازیں منگل کو، سیکورٹی فورسز نے تھوبل ضلع کے نونگ پوک سیکمائی پولیس اسٹیشن کے تحت فاریسٹ گیٹ کے قریب مائی کیتھل سے مختلف زیر زمین تنظیموں کے دو مبینہ ارکان کو گرفتار کیا۔ گرفتار شدگان کی شناخت چانگوبم ننگبا میتیئی عرف میرابا عرف تھوبا (21) کے طور پر کی گئی ہے، جو آرپی ایف /پی ایل اے سے وابستہ ہےاور ایک نابالغ، جو مبینہ طور پر این آر ایف ایم وابستہ ہے۔

دریں اثنا، سیکورٹی فورسز نے اکھرول ضلع میں لٹان پولیس اسٹیشن کے تحت کارروائی کے دوران تین غیر قانونی بنکروں کو تباہ کر دیا۔ ایک بنکر پتلیئی جانگ گاؤں میں واقع تھا، جب کہ دوسرے دو بنکر ٹی ایم کسام کے علاقے کے رودی گاؤں میں تباہ کئے گئے۔ سیکورٹی اہلکاروں نے تقریباً پانچ کلو گرام وزنی ایک دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلہ (آئی ای ڈی )، دو پومپی گن، چارجرز کے ساتھ دوباوفینگ ریڈیو سیٹ، 12 بور کے تین زندہ کارتوس اور مختلف کیلیبرز کے 12 خالی خول برآمد کیے ہیں۔

چورا چاند پور پولیس اسٹیشن کے تحت ہینگ کوٹ گاؤں کے جنگلاتی علاقے میں کئے گئے ایک الگ سرچ آپریشن میں سیکورٹی فورسز نے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا۔ برآمد شدہ اشیاء میں ایک ایم کے-II رائفل، دو میگزینوں والی ایک اے کے -47 رائفل، ایکپوائنٹ 303 رائفل، ایک 12 بور رائفل، کئی ملکی ہتھیار، دوایس بی ایم ایل بندوقیں، ایک ایس بی بی ایل بندوق، اور پانچ آئی ای ڈی شامل ہیں۔

اہلکاروں نے جائے وقوعہ سے وائرلیس ہینڈ سیٹس، ایک ملکی لانچر، میگزین پاؤچز، چھلاورن کے جوتے، چھلاورن کی ٹوپی، زندہ کارتوس اور خالی کارتوس بھی برآمد کیے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande