ٹویشا موت معاملہ: ملزم شوہر سمرتھ 29 مئی تک سی بی آئی ریمانڈ پر
بھوپال، 27 مئی (ہ س)۔ بھوپال کی ماڈل ٹویشا شرما کی موت کے معاملے میں مرکزی بیورو برائے تفتیش (سی بی آئی) نے اپنی کارروائی تیز کر دی ہے۔ بدھ کے روز ملزم شوہر سمرتھ سنگھ کو بھوپال کی ضلع عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں کورٹ نے اسے 29 مئی تک کے لیے سی بی
ट्विशा शर्मा- फाइल फोटो


بھوپال، 27 مئی (ہ س)۔ بھوپال کی ماڈل ٹویشا شرما کی موت کے معاملے میں مرکزی بیورو برائے تفتیش (سی بی آئی) نے اپنی کارروائی تیز کر دی ہے۔ بدھ کے روز ملزم شوہر سمرتھ سنگھ کو بھوپال کی ضلع عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں کورٹ نے اسے 29 مئی تک کے لیے سی بی آئی کے ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔ اب سی بی آئی کی ٹیم سمرتھ سے نئے سرے سے پوچھ گچھ کرے گی۔

سماعت سے پہلے سی بی آئی سمرتھ کو بدھ کی صبح بھوپال کے جے پی اسپتال لے کر پہنچی، جہاں اس کا طبی معائنہ کرایا گیا۔ اس کے بعد دوپہر قریب ڈھائی بجے سی بی آئی نے ملزم کو ضلع عدالت میں پیش کر کے پوچھ گچھ کے لیے ریمانڈ مانگی، جسے عدالت نے منظور کر لیا، جس کے بعد اسے سی بی آئی کی حراست میں بھیج دیا گیا۔

ٹویشا کے خاندان کی جانب سے وکیل انکور پانڈے نے بتایا کہ معاملے کی جانچ اب پوری طرح سی بی آئی کو سپرد کر دی گئی ہے۔ اب تفتیشی ایجنسی ملزم سمرتھ سے نئے سرے سے پوچھ گچھ کرے گی۔

وہیں، اب معاملے کی سمت طے کرنے میں ڈیجیٹل اور الیکٹرانک شواہد سب سے اہم کردار نبھائیں گے۔ جانچ کو مضبوط کرنے کے لیے سی بی آئی پہلے ہی مقامی پولیس سے سمرتھ سنگھ کا موبائل فون، لیپ ٹاپ، کال ڈیٹیل ریکارڈ (سی ڈی آر) اور دیگر اہم دستاویزات اپنے قبضے میں لے چکی ہے۔

وکیل انکور پانڈے نے سی ڈی آر محفوظ رکھنے کے لیے درخواست دی تھی، جبکہ ساس گری بالا سنگھ کی جانب سے سی سی ٹی وی فٹیج محفوظ رکھنے کو لے کر ایپلیکیشن دائر کی گئی ہے۔ اس درخواست پر بھی منگل کے روز سماعت ہوئی تھی۔ ٹویشا کے اہل خانہ کی درخواست پر پولیس نے کورٹ کو بتایا کہ واقعے سے متعلق تمام مشکوک موبائل نمبروں کی سی ڈی آر اور ٹاور لوکیشن کو محفوظ رکھنے کے لیے متعلقہ ٹیلی کام کمپنیوں کو باقاعدہ خطوط بھیج دیے گئے ہیں۔

متوفیہ کے اہل خانہ نے کورٹ میں درخواست دے کر بیحد سنگین دعویٰ کیا ہے۔ ان کے مطابق، 12 مئی کی رات ٹویشا کی موت کے فوراً بعد ساس گری بالا سنگھ نے اپنے موبائل سے قریب 46 نمبروں پر تابڑ توڑ کالز کی تھیں۔ الزام ہے کہ ان میں سے کئی نمبر بااثر عدالتی افسران اور تفتیشی ایجنسیوں سے منسلک لوگوں کے تھے، جس سے کیس کو متاثر کرنے کی کوشش کی گئی۔

بھوپال کے کٹارا ہلز میں واقع سسرال میں ٹویشا شرما کی لاش مشکوک حالات میں پھندے پر لٹکی ہوئی ملی تھی۔ میکے والے اسے قتل بتا رہے ہیں۔ اس کے بعد سے یہ معاملہ مسلسل سرخیوں میں ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande