



بڑھتی عمر میں تندرست رہنے کے لیے یوگا بیحد ضروری : پرتاپ راو جادھو
۔ کھجوراہو میں 800 لوگوں نے کیا اجتماعی یوگا مشق
بھوپال / چھترپور، 27 مئی (ہ س)۔ مرکزی وزیرِ مملکت برائے آیوش پرتاپ راو جادھو نے کہا کہ بڑھتی عمر میں تندرست رہنے کے لیے یوگ بیحد ضروری ہے۔ باقاعدگی سے یوگا کرنا ہمارے جسم کو فٹ رکھتا ہے۔ مدھیہ پردیش کے ضلع چھترپور کے سیاحتی مقام کھجوراہو کے مغربی مندر کمپلیکس میں بدھ کی صبح بین الاقوامی یومِ یوگ کے ’25 ویں کاونٹ ڈاون فیسٹیول‘ کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ اس خصوصی پروگرام میں قریب 800 لوگوں نے ایک ساتھ اجتماعی یوگا کیا، جو صبح 7.50 بجے تک جاری رہا۔ مرکزی وزارتِ آیوش کے زیرِ اہتمام منعقدہ اس پروگرام کا افتتاح مرکزی وزیرِ مملکت برائے آیوش پرتاپ راو جادھو نے کیا، جبکہ ریاست کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو اس تقریب سے ورچوئل طریقے سے مربوط ہوئے۔
پروگرام میں مرکزی وزیرِ مملکت پرتاپ راو جادھو نے بتایا کہ اس سال بین الاقوامی یومِ یوگ کا تھیم ’یوگا فار ہیلدی ایجنگ‘ یعنی ’صحت مند بڑھاپے کے لیے یوگ‘ طے کیا گیا ہے۔ تقریب کے دوران بین الاقوامی یومِ یوگ 2026 کی خصوصی ’یوگا ٹی شرٹ‘ کو باقاعدہ طور پر لانچ کیا گیا۔ اس سال کی یہ خصوصی ڈیزائنر ٹی شرٹ یوگ کے اہم حصے ’سوریا نمسکار‘ کو بیحد خوبصورت ’ٹرائبل موٹف‘ (قبائلی نقش و نگار) میں ظاہر کرتی ہے، جس کے ذریعے مالامال قبائلی فن اور ثقافت کو عالمی اسٹیج پر پیش کیا جا رہی ہے۔
مرکزی وزیر جادھو نے کہا کہ ہمارے لیے بیحد فخر کی بات ہے کہ ٹرائبل کوآپریٹو مارکیٹنگ ڈیولپمنٹ فیڈریشن آف انڈیا (ٹرائی فیڈ) کے ذریعے جڑے ہمارے قبائلی بھائی بہن پوری لگن اور جوش و خروش کے ساتھ ان ٹی شرٹس کو تیار کر رہے ہیں۔ یہ انوکھا قدم ’ووکل فار لوکل‘ اور ’مجموعی صحت‘ کا ایک شاندار سنگم ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام یوگ، صحت اور ہندوستان کے مالامال ثقافتی ورثے کو عوام تک پہنچانے کی سمت میں ایک اہم پیش رفت ہے۔
اس دوران وزارتِ آیوش کی جوائنٹ سکریٹری مونالیسا داس نے تناو سے پاک زندگی کے لیے یوگ کو اپنانے پر زور دیا اور آئندہ 14 جون کو ہونے والی ’گنیز ورلڈ ریکارڈ‘ کی مہم میں اہل وطن سے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی۔
علاقائی رکنِ پارلیمنٹ (ایم پی) وی ڈی شرما نے وزیراعظم نریندر مودی کی کوششوں سے یوگ کو ملنے والی عالمی شناخت پر فخر کا اظہار کیا۔ ساتھ ہی، انہوں نے کھجوراہو کو 50 بستروں والے ’آیوش ویلنس سینٹر‘ کا تحفہ ملنے پر مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ’یوگ پارک پورٹل‘ کی بھی نقاب کشائی کی گئی۔ اس تقریب میں ریاست کے وزیرِ ثقافت دھرمیندر لودھی، وزیرِ اعلیٰ تعلیم اندر سنگھ پرمار، رکنِ اسمبلی اروند پٹیریا اور رکنِ اسمبلی للیتا یادو سمیت کئی عوامی نمائندے موجود تھے۔
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن