
جموں, 27 مئی (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے لیفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ مقدس تہوار انسانیت کے لیے محبت، ہمدردی، قربانی اور درگزر کا پیغام لے کر آتا ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ ہمیں ایثار، بھائی چارے اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتی ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ یہ مبارک تہوار سب کی زندگیوں میں خوشیاں، امن، سکون اور خوشحالی لے کر آئے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ عید کے موقع پر غریبوں، یتیموں اور ضرورت مندوں کا خاص خیال رکھا جائے اور باہمی اتحاد و بھائی چارے کو فروغ دیا جائے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر