بھیگے ہوئے اناج کی فوری خریداری کرنے کیلئے کے ٹی آر کا مطالبہ
حیدرآباد ، 27 مئی (ہ س) ۔ بھارت راشٹرا سمیتی(بی آرایس) کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی راما راؤ (کے ٹی آر) نے تلنگانہ بھر کے زرعی مارکیٹ یارڈز اور خریداری مراکز پر بے موسم کی بارش اور تیز ہواؤں کے باعث دھان، مکئی اور دیگرفصلوں کو پہنچنے والے بڑے پیمانے
بھیگے ہوئے اناج کی فوری خریداری کرنے کے ٹی آر کا مطالبہ


حیدرآباد ، 27 مئی (ہ س) ۔

بھارت راشٹرا سمیتی(بی آرایس) کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی راما راؤ (کے ٹی آر) نے تلنگانہ بھر کے زرعی مارکیٹ یارڈز اور خریداری مراکز پر بے موسم کی بارش اور تیز ہواؤں کے باعث دھان، مکئی اور دیگرفصلوں کو پہنچنے والے بڑے پیمانے پر نقصان پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں کے ٹی آر نے کہا کہ کریم نگر، محبوب نگر اور نلگنڈہ سمیت دیگراضلاع کے کسان اس وقت شدید پریشان ہیں، کیونکہ گزشتہ دو دنوں کے دوران بارش کی وجہ سے سکھانے کے لیے پھیلایا گیا اناج بہہ گیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ خریداری میں تاخیراورحکومت کی لاپرواہی نے کسانوں کو سخت مصیبت میں دھکیل دیا ہے، یہاں تک کہ بجلی کی کٹوتی کے دوران کسان موبائل فون کی فلیش لائٹ کا استعمال کرکے اپنی پیداوار کوبچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ فوری مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے، کے ٹی آر نے ریاستی حکومت پر زور دیا کہ وہ بھیگے ہوئے دھان، مکئی اور دیگراناج کونمی کا بہانہ بنائے بغیریا کسی بھی قسم کی کٹوتی کے بغیرکم از کم امدادی قیمت پر فوری خریدے۔ انہوں نے متاثرہ کسانوں کے لیے فوری معاوضے، مارکیٹ یارڈز میں بجلی کی بحالی اور بقیہ اناج کو بچانے کے لیے وافر مقدار میں ترپالیں (ٹارپولین کور) فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ بی آر ایس لیڈر نے پارٹی نمائندوں اور کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ متاثرہ مارکیٹ یارڈز اور خریداری مراکز کا دورہ کریں، کسانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں اور حکومت پر فوری خریداری اور امدادی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے دباؤ بڑھائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بحران کے وقت کسانوں کی مدد کرنا حکومت کی ایک بڑی ذمہ داری ہے، اور انتباہ دیا کہ اگر کسان کے آنسو گریں تو کوئی بھی حکومت ٹک نہیں سکتی۔

۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande