
بنگلورو،27مئی (ہ س)۔ کرناٹک میں قیادت کی تبدیلی کی قیاس آرائیاں ایک بار پھر تیز ہوگئی ہیں۔ جمعرات کو وزیر اعلیٰ سدارامیا نے اپنے کابینہ کے ساتھیوں، قریبی ایم ایل ایز اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کو ناشتے پر مدعو کیا۔ اس ملاقات کے بعد کسی بھی وقت قیادت کی تبدیلی کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔
سابق وزیر اعظم جواہر لال نہرو کی 62 ویں برسی کے موقع پر بدھ کو ودھان سودھا کمپلیکس میں منعقدہ ایک پروگرام میں شریک وزیر اعلیٰ سدارامیا نے میڈیا کے سوالات کا براہ راست جواب دینے سے گریز کیا۔ جب ان سے ان کے دہلی کے دورے اور وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے صرف اتنا کہا کہ ”میں کل بات کروں گا، جو کچھ کہنا ہے، کل کہہ دوں گا“ اور چلے گئے۔ اس دوران وزیراعلیٰ سدارامیا نے اپنے تمام کابینہ ارکان، قریبی ایم ایل ایز اور نائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمار کو جمعرات کو ناشتے پر مدعو کیا ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ اس کے بعد ریاست میں نئی قیادت کی تبدیلی کا اعلان ہو سکتا ہے۔
وزیراعلیٰ کی سرکاری رہائش گاہ کاویری میں دن بھر سیاسی سرگرمیاں تیز رہی۔ وزیراعلیٰ کے قریبی سمجھے جانے والے کئی وزراء اور ایم ایل ایز نے ان سے ملاقات کی اور موجودہ سیاسی صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس سے اقتدار میں تبدیلی کے بارے میں قیاس آرائیوں کو مزید تقویت مل رہی ہے۔ بنگلورو میں کانگریس کے کرناٹک انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا کی موجودگی بھی اہم سمجھی جارہی ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی