کاغذ نگر میں اندراماں ہاؤسنگ دوسرے مرحلہ کا ریونت ریڈی کے ہاتھوں آغازہوگا
حیدرآباد ، 27 مئی (ہ س) ۔ وزیراعلی ریونت ریڈی 2 جون کو آصف آباد ضلع کے کاغذ نگر میں اندراماں ہاؤسنگ اسکیم کے دوسرے مرحلہ کا آغاز کریں گے۔ یوم تاسیس تلنگانہ کے موقع پراندراماں ہاؤسنگ کے دوسرے مرحلہ کے آغازکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلی اسکیم
کاغذ نگر میں اندراماں ہاؤزنگ دوسرے مرحلہ کا ریونت ریڈی کے ہاتھوں آغازہوگا


حیدرآباد ، 27 مئی (ہ س) ۔

وزیراعلی ریونت ریڈی 2 جون کو آصف آباد ضلع کے کاغذ نگر میں اندراماں ہاؤسنگ اسکیم کے دوسرے مرحلہ کا آغاز کریں گے۔ یوم تاسیس تلنگانہ کے موقع پراندراماں ہاؤسنگ کے دوسرے مرحلہ کے آغازکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلی اسکیم کے آغاز کے بعدجلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ وزیراعلی کے دورہ کے انتظامات کے سلسلہ میں ضلع سے تعلق رکھنے والے وزراء اورعوامی نمائندے متحرک ہوچکے ہیں۔ ضلع کلکٹر این ہریتااورضلع ایس پی نکیتا پنت نے دیگرمحکمہ جات کے عہدیداروں کے ساتھ تقریب اور جلسہ گاہ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔وزیراعلی کیرا میری منڈل کے کولم کوٹاری گاؤں میں نئے تعمیر شدہ اندراماں مکانات کا افتتاح کریں گے۔ انتہائی پسماندہ قبائیلی طبقات کےلئے یہ مکانات الاٹ کئے گئے۔ کانگریس قائدین رکن اسمبلی کے پریم ساگرراؤ، رکن کونسل ڈی وٹھل اورضلع کانگریس صدراے سوگنانے پارٹی کے قائدین اور نامزد عہدوں پر فائزشخصیتوں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔جلسہ عام میں عوام کی کثیرتعداد کی شرکت کویقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande