انٹرنیشنل یوگا ڈے کی مرکزی تقریب کولکاتا میں منعقد ہوگی
نئی دہلی، 27 مئی (ہ س)۔یوگا کے بین الاقوامی دن 2026 کی اہم قومی تقریب اس سال 21 جون کو کولکاتا میں منعقد ہوگی۔ بدھ کو اس کا اعلان کرتے ہوئے آیوش کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) پرتاپراؤ جادھو نے کہا کہ اس سال یوگا ڈے کا تھیم’’صحت مند عمر رس
IYD-KOLKATA-MAIN-EVENT


نئی دہلی، 27 مئی (ہ س)۔یوگا کے بین الاقوامی دن 2026 کی اہم قومی تقریب اس سال 21 جون کو کولکاتا میں منعقد ہوگی۔ بدھ کو اس کا اعلان کرتے ہوئے آیوش کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) پرتاپراؤ جادھو نے کہا کہ اس سال یوگا ڈے کا تھیم’’صحت مند عمر رسیدگی کے لیے یوگا‘‘ ہے۔

پرتاپراؤ جادھو نے صحافیوں کو بتایا کہ یوگا ایک قدیم ہندوستانی روایت ہے اور مجموعی صحت کی بنیاد ہے۔ اس سال کا تھیم بڑھتی عمر میں جسمانی اور ذہنی صحت کو برقرار رکھنے میں یوگا کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھجوراہو اپنے ثقافتی اور روحانی ورثے کے ساتھ یوگا اور فلاح و بہبود کے لیے ایک عالمی مرکز بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

وزیر نے بتایا کہ ’’یوگا 365‘‘ مہم کے تحت 100 روزہ مفت یوگا ٹریننگ پروگرام میں اب تک دو لاکھ سے زیادہ لوگوں نے حصہلے کر ’’یوگا متر‘‘ سرٹیفکیٹ حاصل کیے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں یوگا ایک عالمی عوامی تحریک بن چکا ہے اور تقریباً 190 ممالک میں اس کی مشقکی جاتی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande