
نئی دہلی27مئی (ہ س)۔ محکمہ انکم ٹیکس نے بدھ کے روز تشخیص سال 2026-27 کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن-2 کی آن لائن فائلنگ کی سہولت کا آغاز کیا۔ ٹیکس دہندگان اب محکمہ انکم ٹیکس کے ای فائلنگ پورٹل پر جا کر اپنا آئی ٹی آر-2 آن لائن فائل کر سکتے ہیں۔
محکمہ انکم ٹیکس کے مطابق آئی ٹی آر-2 ایک انفرادی ٹیکس دہندہ کے لیے ہے جس کی آمدنی کاروبار یا پیشے سے نہیں بلکہ سرمائے کے فوائد سے ہوتی ہے۔ اس سے قبل محکمہ انکم ٹیکس نے 15 مئی کو آئی ٹی آر-1 اور آئی ٹی آر-4 کی آن لائن فائلنگ کی سہولت شروع کی تھی، جو چھوٹے اور درمیانے درجے کے ٹیکس دہندگان استعمال کرتے ہیں۔
محکمہ انکم ٹیکس نے مالی سال 2025-26 کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن فارم30مارچ کو جاری کئے گئے اب تشخیص سال (اے وائی) 2026-27 کے لیے آئی ٹی آر-2 کی آن لائن فائلنگ اور ایکسل یوٹیلیٹی اب ای-فائلنگ پورٹل پر دستیاب ہیں۔ ایسی صورت میں ٹیکس دہندگان ریٹرن فائل کرنا شروع کر سکتے ہیں۔ انفرادی ٹیکس دہندگان کے لیے آئی ٹی آر-1 اور آئی ٹی آر-2 فائل کرنے کی آخری تاریخ31جولائی مقرر کی گئی ہے جبکہ غیر آڈٹ شدہ آئی ٹی آر-4 فائل کرنے کی آخری تاریخ 31 اگست ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan