بھارتی کوسٹ گارڈ اور گجرات اے ٹی ایس نے کچھ میں 100 کلو گرام کوکین ضبط کی
برآمد شدہ منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت تقریباً 1150 کروڑ روپے بتائی جارہی ہے نئی دہلی، 27 مئی (ہ س)۔ انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) اور گجرات کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے موندرا کے ساحل پر ایک مشترکہ اینٹی میری ٹائم اسمگلنگ آپر
کوکین


برآمد شدہ منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت تقریباً 1150 کروڑ روپے بتائی جارہی ہے

نئی دہلی، 27 مئی (ہ س)۔ انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) اور گجرات کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے موندرا کے ساحل پر ایک مشترکہ اینٹی میری ٹائم اسمگلنگ آپریشن میں 115 کلو گرام کوکین ضبط کی ہے، جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں تقریباً 1,150 کروڑ روپے کی قیمت بتائی جارہی ہے۔ مزید تفتیش کے لیے جہاز کو بندرگاہ پر لایا گیا ہے۔ آئی سی جی، گجرات انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) اور دیگر متعلقہ ایجنسیاں مشترکہ طور پر اس معاملہ کی تحقیقات کر رہی ہیں۔

آئی سی جی پانچ سال سے سمندری منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف آپریشن کر رہا ہے۔ گجرات اے ٹی ایس کے ساتھ مل کر یہ پندرہواں مشترکہ انسداد منشیات آپریشن ہے، جو بحری سلامتی کو مضبوط بنانے اور منشیات سے پاک ہندوستان کے قومی ہدف کو حاصل کرنے کے لیے اپنےمضبوط عزم کی تصدیق کرتا ہے۔ اس سلسلے میں، آئی سی جی نے، گجرات اے ٹی ایس کے ساتھ مل کر، 25سے26 مئی کی رات کے دوران موندرا کے ساحل پر مشترکہ انٹیلی جنس پر مبنی انسداد اسمگلنگ آپریشن کیا۔

آئی سی جی کمانڈر امت اونیال نے بتایا کہ اے ٹی ایس کے اہلکار بھی انٹرسیپٹر کشتیوں پر سوار تھے۔ آپریشن کے دوران، کنٹینر شپ ایم وی یورپ پر کچھ مشکوک سرگرمی دیکھی گئی، جو موندرا سے تقریباً پانچ ناٹیکل میل کے فاصلے پر لنگر انداز تھا۔ جہاز کو کچھ تھیلے سمندر میں پھینکتے ہوئے دیکھا گیا۔ تیز آپریشنل ردعمل اور مختلف ایجنسیوں کے درمیان بہترین تال میل کا مظاہرہ کرتے ہوئے، آئی سی جی اور گجرات اے ٹی ایس کی ایک مشترکہ ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور رات کے وقت انتہائی کم روشنی اور مشکل حالات کے باوجود سمندر سے پانچ تھیلے برآمد کئے۔

انہوں نے کہا کہ جانچ پڑتال پر تھیلوں میں سفید پاوڈر نما مادے کے پیکٹ ملے جن میں کوکین ہونے کی تصدیق ہوئی۔ آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 115 پیکٹ ضبط کیے گئے جن میں سے ہر ایک کا وزن تقریباً ایک کلو گرام تھا۔ پکڑی گئی منشیات کا کل وزن تقریباً 115 کلو گرام تھا۔ انمنشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ کی تخمینہ قیمت تقریباً 1,150 کروڑ روپے ہے۔ اس کے بعد جہاز کو مزید تفتیش کے لیے بندرگاہ لایا گیا ہے۔مزید آئی سی جی، گجرات اے ٹی ایس اور دیگر متعلقہ ایجنسیوں کی مشترکہ تحقیقات جاری ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande